ETV Bharat / state

کولکاتا: علی پور چڑیا گھر کھلنے سے بچوں میں خوشی کی لہر

پانچ مہینوں کے بعد تاریخی علی پور چڑیا گھر (zoological garden, Alipore) دوبارہ کھلنے کے بعد عوام بالخصوص بچوں کی بھیڑ آمڈنے لگی ہے۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے مدنظر جسے رواں برس کے اپریل کے آخری ہفتے میں بند کردیا گیا تھا کھول دیا گیا ہے۔

children-days-out-in-alipore-zoological-garden-after-long-time
چڑیا گھر کھلنے سے بچوں میں خوشی کی لہر
author img

By

Published : Sep 20, 2021, 4:37 PM IST

بھارت کے مشہور ترین چڑیا گھروں میں سے ایک علی پور چڑیا خانہ (Zoological Garden, Alipore) کو تقریباً پانچ مہینوں کے بعد عوام کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ علی پور چڑیا خانہ کے دوبارہ کھلنے کے بعد پہلے اتوار کو چڑیا گھر کی سیر و تفریح کے لیے آنے والوں میں بالخصوص بچوں کی بھیڑ دیکھنے کو ملی۔ والدین عرصے بعد بچوں کو چڑیا گھر میں گھمانے کے لیے لائے۔ گارجین کی نگرانی میں بچے ان لمحوں سے بھرپور لطف اندوز بھی ہوئے۔

ویڈیو

چڑیا گھر کی سیر وتفریخ کے لیے آنے والے بچے و ان کے والدین نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ برس سے بچے باہر کی دنیا سے کٹ چکے ہیں۔ اسکول جانا بند ہے۔ ضروری حالات میں ہی بچوں کو گھروں سے باہر لےکر نکلتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال حکومت کی جانب سے علی پور چڑیا خانہ کو دوبارہ کھولنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ اس سے ہمارے بچوں کو مہینوں بعد یہاں آکر کھیلنے اور لطف اندوز ہونے کا موقع ملا۔

بچوں نے بھی چڑیا خانہ کے دوبارہ کھلنے پر بے حد خوشی کا اظہار کیا۔

غور طلب ہے کہ گزشتہ ہفتے ہی پانچ مہینوں کے بعد تاریخی علی پور چڑیا خانہ کو عوام کے لیے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق چڑیا خانہ کھلنے سے پہلے تمام جگہوں پر سینیٹائزیشن کرایا گیا ہے۔ تمام جانوروں کے پنجروں سے لے کر عوامی مقامات کو پوری طرح سے سینیٹائزیشن کرایا گیا ہے۔ اس کے بعد ہی عام لوگوں کو چڑیا خانہ میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔ تاکہ تفریح کے لیے آنے والے لوگوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی درپیش نہ ہو۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران بیماری کے تیزی سے پھیلنے کے سبب رواں برس کے اپریل کے آخری ہفتے میں انتظامیہ نے چڑیا خانہ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.