مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے مودی کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’کون کیا کہتا ہے اور کیا کر رہا ہے یہ سارے ملک کو اچھی طرح معلوم ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے کسانوں کے مسئلے کو حل کرنے کے بجائے مغربی بنگال کی حکومت پر تنقید کرنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی تقریر سیاست پر مبنی تھی جبکہ انہیں کسان بل پر بات کرنی چاہیے تھی لیکن انہوں نے اس معاملے میں کچھ بھی نہیں کہا۔
مرکزی حکومت کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کی حکومت کسانوں کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے کچھ نہیں کر رہی ہے۔ انہوں نے مودی سے کہا کہ ’آپ نے میرے نظریے پر سوال اٹھانے کی کوشش کی، میں آپ کو نظریے کے بارے میں بتاتی ہوں، آپ کا نظریہ یہ ہے کہ آپ نے کسانوں کے لیے کچھ بھی نہیں کیا ہے اور دوسروں پر تنقید کرنے میں مصروف ہیں۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ مغربی بنگال کے کسانوں کی پریشانیوں کو دور کرنے کی ریاستی حکومت نے ہرممکن کوشش کی ہے لیکن مرکزی حکومت کی جانب سے کوئی مدد نہیں کی گئی۔ انہوں کہا کہ مغربی بنگال کو مرکزی حکومت کی جانب سے ایک روپیہ نہیں ملا ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت کو پہلے پچاسی ہزار کروڑ روپیے ادا کرنے اور بعد میں تنقید کرنے کی صلاح دی۔