خصوصی سیکورٹی ونگ جو وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کی سیکورٹی دیکھتی ہیں نے اوپنا آفس کا معائنہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور ان کے دفتر کے افسران کے علاوہ یہاں کسی کو بھی آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اسی سال 22 جولائی کو وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سہ منزلہ عمارت کا افتتاح کیا تھا۔ چیف سیکریٹری کے علاوہ کچھ افسران کی آفس ہوگی۔
ریاستی سیکریٹریٹ نوبنو کے 14 فلور پر کام کرنے والے کئی افراد کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔ جس میں ایک آفیسر، ہاؤس کیپر اسٹاف اوور ڈرائیور کورونا سے متاثر ہوگئے تھے۔
14ویں فلور پر کام کرنے والے کئی افسران کے ڈرائیور کووڈ-19 سے متاثر ہوچکے ہیں۔ اسی وجہ سے وقتا فوقتا ریاستی سیکریٹریٹ کو سینٹائز کیا جاتا رہا ہے۔ اس کی وجہ سے آفیشیل کام میں رخنہ پڑتا تھا اس لیے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے دفتر کو عارضی طور پر منتقل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ممتا بنرجی کی کار کے آس پاس دیگر گاڑیوں کی پارکنگ ممنوع ہے۔