ممتا بنرجی کی قیادت والی حکومت نے اس وقت ریاست بھر میں 600 سے زائد کنٹیمنٹ زون میں لاک ڈاؤن نافذ کر رکھا ہے، ان علاقوں میں نہ جانے کی اجازت ہے اور نہ داخل ہونے کی۔اس کے علاوہ کہیں پر بھی 50 سے زائد افراد کے جمع ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ ان حالات میں پارٹی قیادت نے 21 جولائی کے سالانہ پروگرام کو ورچوئل طریقے سے اہتمام کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور بوتھ سطح پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
ریاستی وزیر تعلیم اور ترنمول کانگریس کے سیکریٹری جنرل پارتھو چٹرجی نے اپنے فیس بک پیج پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ”ترنمول کانگریس کی صدر اور ہماری پیاری وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی 21 جولائی بروز منگل 2 بجے، یوم شہدا کے موقع پر ورچوئل خطاب کریں گی۔ آئیے ہم سب ہر بوتھ پر ان کی تقریر سنیں اور سہ پہر ایک بجے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پارٹی پرچم لہرائیں۔
مزید پڑھیں:کورونا وبا: سماجی اور معاشی اعتبار سے خواتین متاثر
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی یہ تقریر ان کے گھر سے آن لائن براہ راست تقریر کریں گی۔ اس کے بعد ان کی تقریر پارٹی کے مختلف فیس بک پیجز، یوٹیوب چینلز اور ویب سائٹوں پر نشر کیا جائے گا۔ مقامی لیڈروں نے ہر بوتھ پر وزیر اعلیٰ کی تقریر سنانے کیلئے ایل ای ڈی کا انتظام کر رکھا ہے۔
پارٹی کے ذرائع کے مطابق دھرم تلہ میں وکٹوریہ ہاؤس کے سامنے ریاستی صدر سبرتو بخشی اور دیگر سینئر رہنما خراج عقیدت پیش کریں گے
خیال رہے کہ 21جولائی 1993کو وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی جب یوتھ کانگریس کی صدرتھیں اس وقت وہ جیوتی باسو کی قیادت والی حکومت کے خلاف جلوس کی قیادت کررہی تھیں اس وقت جلوس پر پولس کی فائرنگ ہوئی اور 13افراد کی موت ہوگئی۔اس کے بعد سے ہی ممتا بنرجی ہر سال 21جولائی کو شہید دیوس کا اہتمام کرتی ہے۔ترنمول کانگریس کے تشکیل کے بعد 2001سے 21جولائی ترنمول کانگریس کا سالانہ پروگرام کا اہتمام کیا جاتا ہے اور ترنمول کانگریس شہید دیوس کے طور پر مناتی ہے۔یہ ریلی ہر سال ایکسپلینڈ میں وکٹوریہ ہاؤس کے سامنے منعقد کیا جاتا رہا ہے۔