ریاست مغربی بنگال کو مرکزی حکومت کی جانب سے کھلے میں حاجت سے پاک ریاست قرار دیا ہے ۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعہ اس کی جانکاری دیتے ہوئے عوام کو مبارکباد پیش کیا ہے.
ریاست مغربی بنگال کو مرکزی حکومت کی جانب سے کھلے میں حاجت سے پاک ریاست قرار دیا ہے ۔ اس کی اطلاع دیتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے فیس بک پر پوسٹ کے ذریعہ ریاست کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ریاست مغربی بنگال کی حکومت کی دیہاتی بنگال کو کھلے میں حاجت سے پاک بنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔
انہوں نے اس کے لئے حکومت کی نرمل بنگلہ مہم کی سراہنا کرتے ہوئے لکا ہے کہ ریاست بنگال کے لئے یہ ایک اور کامیابی ہے مرکزی حکومت کی جانب سے اس کی تصدیق کی گئی ہے کہ ریاست بنگال اب کھلے میں حاجت سے پاک ریاست ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اد حکومت مغربی بنگال کا ہدف ویسٹ منیجمنٹ میں کامیابی حاصل کرنا ہے.