مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے حامیوں کے درمیان گروہی تصادم کوئی نئی بات نہیں ہے، آئے دن ریاست کے متعدد اضلاع میں ترنمول کانگریس کے رہنما باہم دست و گریباں ہوتے رہتے ہیں۔ Clashes Between Trinamool Congress Workers۔ جنوبی کولکاتا کے قصبہ اسمبلی حلقے کے 107 نمبر وارڈ میں ترنمول کانگریس کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، سکریٹریٹ بلڈنگ نبنو میں کابینہ میٹنگ کے دوران وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے تمام وزراء کو خاموشی کے ساتھ حالات پر نظر رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے مطابق ترنمول کانگریس کے اندرونی تصادم کو لے کر زیادہ بات کرنے کی ضرورت نہیں ہے، اس پر خاموشی سے قابو پایا جا سکتا ہے، اس معاملہ پر رہنماؤں کو میڈیا سے بات چیت کرنے سے گریز کرنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔
- مزید پڑھیں:Mamata Banerjee on Bengal Division: اپنا خون دے دوں گی لیکن ریاست تقسیم نہیں ہونے دوں گی: ممتا بنرجی
واضح رہے کہ جنوبی کولکاتا کے قصبہ اسمبلی حلقے کے 107 نمبر وارڈ میں ترنمول کانگریس کے حامیوں کے دو گروہوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے.کونسکر سشانت گھوس پر اپنی پارٹی کے کارکنان کے گھروں پر مبینہ طور پر حملہ کرانے کا الزام ہے، کونسلر کا موقف ہے کہ ان پر لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے ہیں۔