ETV Bharat / state

محمڈن اسپورٹنگ کو شکست دے کر ایف سی گوا ڈورنڈ کپ 2021 کا چمپیئن

ایڈورڈو بیڈیا کے ایکسٹرا ٹائم میں کیے گئے گول کی بدولت ایف سی گوا نے محمڈن اسپورٹنگ کو خطابی مقابلے میں 0۔1 سے شکست دے کر ڈورنڈ کپ 2021 کا خطاب اپنے نام کر لیا۔

محمڈن اسپورٹنگ کو شکست دے کر ایف سی گوا ڈورنڈ کپ 2021 کا چمپیئن
محمڈن اسپورٹنگ کو شکست دے کر ایف سی گوا ڈورنڈ کپ 2021 کا چمپیئن
author img

By

Published : Oct 3, 2021, 10:51 PM IST

Updated : Oct 4, 2021, 9:07 AM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بدھان نگر میں واقع سالٹ لیک اسٹیڈیم میں میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ اور ایف سی گوا کے درمیان فائنل میچ کھیلا گیا۔

سالٹ لیک اسٹیڈیم میں ہزاروں پرستاروں کی موجودگی میں میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ اور آئی ایس ایل کی سابقہ چمپئن ٹیم ایف سی گوا کے درمیان زبردست کھیل کا مظاہرہ دیکھا گیا۔

محمڈن اسپورٹنگ کو شکست دے کر ایف سی گوا ڈورنڈ کپ 2021 کا چمپیئن

پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا دونوں ٹیموں کی تمام تر کوششوں کے باوجود کوئی گول نہیں ہو سکا۔

دوسرے ہاف میں بھی محمڈن اسپورٹنگ اور ایف سی گوا کے درمیان جنگ جاری رہی دونوں ٹیموں کی جانب سے تابڑ توڑ حملے ہوئے۔

کھیل کے مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی جنگ جاری رہی لیکن کسی کو گول کرنے میں کامیابی نہیں ملی۔

فائنل میچ کو نتیجہ خیز بنانے کے ایکسٹرا ٹائم کا سہارا لیا گیا۔ ایکسٹرا ٹائم کے پہلے ہاف میں ایف سی گوا نے ایڈورڈو بیڈیا کے گول کی بدولت ایک صفر کی سبقت حاصل کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: IPL 2021: دہلی نے ممبئی کو چار وکٹ سے شکست دی

یہ بھی پڑھیں: جنگی پور سے ذاکر حسین کی 92 ہزار 613 ووٹوں سے کامیابی

ایکسڑا ٹائم کے دوسرے ہاف میں محمڈن اسپورٹنگ کی تمام تر کوششوں کے باوجود اسکور برابر نہ ہوسکا۔

ایف سی گوا نے محمڈن اسپورٹنگ کو ایک صفر سے شکست دے کر 130واں ڈورنڈ کپ 2021 کا خطاب اپنے نام کر لیا۔ سالٹ لیک اسٹیڈیم میں تقریباً 55 ہزار شیدائیوں نے فائنل میچ کا بھر پور لطف اٹھایا۔

Last Updated : Oct 4, 2021, 9:07 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.