ETV Bharat / state

ممتا حکومت پربی جے پی کے کارکنان کو ہراساں کیے جانے کا الزام - ہراساں

مرکزی وزیر بابل سپریو نے مغر بی بنگال کی حکومت پر بی جے پی کے کارکنان کوہراساں کرنے کا الزام لگا یا۔ انہوں نے کہاکہ جشن منانے پر گرفتاری ہو تو سمجھنے کی بات ہے کہ ریاست میں کیا چل رہا ہے۔

ممتا حکومت
author img

By

Published : Aug 6, 2019, 5:48 PM IST

مرکزی وزیر بابل سپریو نے آج الزام عاید کیا ہے کہ آرٹیکل 370اور 35 اے کو منسوخ کیے جانے پر جشن منانے والوں کومغربی بنگال میں ممتا بنرجی کی قیادت والی حکومت پریشان کررہی ہے۔

ممتا حکومت

بابل سپریو نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسنسول میں کشمیر کے خصوصی اختیارات والے آرٹیکل ہٹائے جانے کے جشن منارہے بی جے پی کے ضلع صدر اور دیگر پارٹی ورکروں کو گرفتار کررہی ہے۔

وزیر مملکت برائے ماحولیات بابل سپریہ نے کہا کہ یہ کوئی حیرت انگیز بات نہیں ہے، لوک سبھا میں ترنمول کانگریس کی حکومت اس کی مخالفت کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلد ہی بنگال سے طالبانی رول کا خاتمہ کردیا جائے گا۔اور بنگال کے عوام ممتا بنرجی کی حکومت کے خاتمہ پر جشن منائیں گے۔

بابل سپریہ نے لکھا ہے کہ کشمیر سے 370اور 35اے ہٹائے جانے سے کشمیری عوام کو نقصان نہیں ہوگا بلکہ مودی حکومت سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے انسانیت، کشمیریت اورجمہوریت کے فارمولے عمل پیرا ہے۔

بی جے پی کے ریاستی سیکریٹری سیانتن باسو نے بھی الزام عاید کیا ہے کہ جشن منانے والوں کو ترنمول کانگریس کی حکومت پریشان کررہی ہے۔

باسو نے کہا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے کہ کشمیر پاکستان میں ہے اور یہاں کشمیر کے خصوصی اختیارات ختم کیے جانے پر جشن مناناغیر قانونی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.