ETV Bharat / state

بنگال میں مرکزی حکومت کی اسکیموں کو نافذ کیا جائے گا: جے پی نڈا

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے آج مالدہ ضلع میں بی جے پی کی رتھ یاترا کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممتا بنرجی کے تکبر کی وجہ سے بنگال کا کسان ’وزیر اعظم سما ن نیدھی اسکیم‘ سے محروم کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرا عظم مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہیں اور اس کے لیے کام کررہی ہے۔

Central government schemes to be implemented in Bengal: JP Nadda
بنگال میں مرکزی حکومت کی اسکیموں کو نافذ کیا جائے گا: جے پی نڈا
author img

By

Published : Feb 6, 2021, 10:17 PM IST

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا آج مغربی بنگال میں اس وقت کسانوں کے ساتھ کھانا کھارہے تھے جب ملک بھر کے کسان مرکزی حکومت کے تین متنازع قانون کے خلاف چکہ جام کررہے تھے۔ بنگال دورے کے موقع پر نڈا نے کسانو ں کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کاشت کاروں کے حق میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پروپگنڈہ پھیلا رہی ہے کہ مودی حکومت کسانوں کے خلاف ہے جب کہ مودی حکومت نے کسانوں کے لیے جو کام کئے ہیں وہ کسی بھی حکومت نے نہیں کیا ہے۔

نڈا نے کہا کہ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ بنگال کے تقریبا 23 لاکھ کسانوں نے وزیر اعظم کسان اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے آن لائن درخواست دی ہے۔ تاہم، ممتا حکومت نے ان درخواستوں کی تصدیق کا عمل روک دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگال کے کسانوں کی حالت سب سے زیادہ خراب ہے۔ مودی کی قیادت میں بی جے پی بنگال میں گڈ گورننس دے سکتی ہے۔ ہمارا ہدف مغربی بنگال میں اچھی حکمرانی اور ترقی کو یقینی بنانا ہے اور دوسری طرف ترنمول کانگریس کے لیڈران بھتہ خوری اور پیسہ کمانے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگلےانتخاب میں بہر صورت بی جے پی کی حکومت بن رہی ہے اور ہم مرکزی حکومت کی ساری اسکیمیں نافذ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کیا بنگال کے عوام کو حق نہیں ہے کہ وہ مرکزی اسکیموں کا فائدہ حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کو بنگال کے عوام کی فکر نہیں ہے انہیں صرف اپنے بھتیجے کی فکر ہے۔ ہر جگہ ‘بھائپو’ اور ‘دیدی’ کی تصاویر دیکھتا ہوں۔ ہم واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں کہ بنگال میں لوگ ممتا اور بھائپو کے اقتدار کو ختم کرنے کے لئے اپنا ذہن بنا چکے ہیں۔

بی جے پی کے قومی صدر نے کہا کہ بنگال کے لوگ آئندہ انتخابات میں ممتا کو باہر کی راہ دکھائیں گے۔ ہم بنگال کے حقیقی نمائندے ہیں کیونکہ ہم اچھی انتظامیہ، ثقافت اور ریاست کی جامع ترقی پر یقین رکھتے ہیں۔ لیکن دوسری طرف، میں آپ سب سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ جو یہاں موجود ہیں- غریبوں کے لئے چاول چوری کرنے والے کون ہیں؟ مرکزی حکومت کی اسکیموں سے بدعنوانی اور غریبوں کو کون محروم کرنے میں کون ملوث ہے؟ دیکھو، آپ سب جانتے ہو کہ بدعنوانی کے پیچھے یہ کون لوگ ہیں۔

بی جے پی صدر نے کہا کہ امفان طوفان کے دوران بنگال کے عوام کو ریلیف نہیں ملا۔ممتا کی حکومت لاقانونیت، انارکی، سنڈیکیٹ کلچر کی نمائندگی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگال کے عوام نے تبدیلی کا من بنالیا ہے۔ جے پی نڈا اور بی جے پی لیڈران ریلی سے قبل کسانوں کے ساتھ فرش پر بیٹھ کر کھچڑی اور سبزی کا سالن کھایا۔ ’جئے شری رام‘ کے نعرے کے درمیان، ندا نے مالدہ میں روڈ شو کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.