ETV Bharat / state

CCTV Installation Examination Centre مدھیامک امتحان کے دوران ہر سینٹر پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہوں گے

author img

By

Published : Jan 7, 2023, 7:07 PM IST

ٹیچراہلیتی ٹیسٹ کے بعد سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ نے مدھیانک امتحانات کے دوران پرچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور پرچہ لیک نہ ہو اس کے لئے ہر امتحانی مرکز میں کم از کم تین سی سی ٹی وی نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔CCTV Installation

مدھیامک امتحان کے دوران ہر سنٹر پر تین تین سی سی ٹی وٹی لگائے جائیں گے

کولکاتا: مغربی بنگال محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق بنیادی طور پر ان تین کمروں میں کم از کم تین سی سی ٹی وی لگائے جائیں جن کے ذریعے امیدوار داخل ہوتے ہیں، ہیڈ ماسٹر کے کمرے اور اس کمرے میں جہاں سوالیہ پرچے رکھے جاتے ہیں۔ بورڈ کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جن اسکولوں میں یہ انتظامات نہیں ہوسکیں گے وہاں سے سینٹر کو ختم کردیا جائے گا۔ بورڈ کے مبصر امتحانات سے قبل ان مراکز کا دورہ کریں گے۔CCTV Installation In Madhyamik Examination Centre In West Bengal

عام طور پر سیکنڈری بورڈ ضلع انتظامیہ کی مدد سے سی سی ٹی وی کے ذریعے صرف حساس مراکز کی نگرانی کرتا ہے لیکن اس مرتبہ بورڈ عملاً تمام امتحانی مراکز کو سی سی ٹی وی کے دائرے میں لارہا ہے۔ بورڈ نے واضح کر دیا ہے کہ سوالیہ پرچے کی حفاظت سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ بورڈ کے صدر رامانوجا گنگو پادھیائے نے کہا کہ ہم نے ہر اسکول میں کم از کم تین سی سی ٹی وی لگانے کی ہدایت دی ہے۔ تاکہ اگر کوئی واقعہ ہوتا ہے تو ہمارے پاس مناسب ثبوت موجود ہوں گے۔

ماضی میں امتحانات ختم ہونے سے قبل ہی سوالیہ پرچہ مختلف سوشل سائٹس لیک ہوتے رہے ہیں ۔اس کے مدنظر مدنظر بورڈ نے سوالیہ پرچوں کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا ہے ۔جس میں کہا گیا ہے کہ امتحان مکمل ہونے تک کوئی بھی طالب علم سوالیہ پرچہ گھر نہیں لے جاسکتا ہے۔ اسے پورا امتحان ختم ہونے تک انتظار کرنا پڑتا ہے۔ یعنی جب تک پورا امتحان ختم نہ ہو جائے کوئی بھی امیدوار سنٹر سے سوالیہ پرچ نہیں لے جا سکتا۔ اگر کوئی امیدوار جلد امتحان ختم کرتا ہے اور امتحانی مرکز سے نکلنا چاہتا ہے تو اسے جانے کی اجازت ہوگی۔ تاہم، اگر اجازت دے دی جائے تو بھی امیدوار کو متعلقہ اساتذہ کے پاس سوالیہ پرچہ جمع کرنا ہوگا۔ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن پہلے ہی اس سلسلے میں رہنما خطوط جاری کردیا ہے ۔

مدھیامک امتحان فروری کے آخری ہفتے سے شروع ہونے والا ہے۔ بورڈ کا اندازہ ہے کہ اس بار امیدواروں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ مدھیامک شکشا پریشد کے صدر رامانوج گنگوپادھیائے نے کہاکہ کئی بار دیکھا گیا ہے کہ سوالیہ پرچہ کی تصویریں لی جاتی ہیں اور سوشل سائٹس پر غلط معلومات پھیلائی جاتی ہیں۔ ہم اس غلط معلومات کو روکنا چاہتے ہیں، اسی لیے ہماری طرف سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ بورٹڈ نے کہا ہے کہ اگر امتحان کے دوران امیدوار کسی بھی وجہ سے اسکول یا امتحانی مرکز میں توڑ پھوڑ کرتا ہے تو بورڈ سخت کارروائی کرے گی ۔عموماً امتحان کے اختتام کے دن مختلف ا سکولوں میں توڑ پھوڑ اور بدنظمی کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔ اور اس بار بورڈنے سخت رویہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جو اسکول کے طلبہ اس طرح کی توڑ پھوڑ یا افراتفری کے واقعات کا سبب بنیں گے، ان کے مدھیامک کے نتائج شائع نہیں کیے جائیں گے۔مدھیہ شکشا پریشد مختلف اسکولوں کو گائیڈ لائن بھیج رہی ہے۔

بورڈ کے صدر رامانوجا گنگوپادھیائے نے کہا کہ اگر کسی بھی اسکول میں ایسا واقعہ پیش آتا ہے، تو ہمیں ویڈیو کو جیو ٹیگ کرنے کے ساتھ تحریری شکل میں شکایت درج کرنی چاہیے۔ ہم اس اسکول کے نتائج کو شائع نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں:West Bengal Primary TET Scam پرائمری ٹیٹ معاملے میں تاپس منڈل سے سی بی آئی کی پوچھ گچھ

بورڈ کے صدر نے کہا کہ جب تک حصہ لینے والے اسکول امتحانی مرکز کو معاوضہ ادا نہیں کرتے اور افسوس کا اظہار نہیں کرتے، اس وقت تک اس اسکول کا نتیجہ روک دیا جائے گا، تاہم نتیجہ کب تک روکا جائے گا، اس بارے میں کوئی قطعی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔بورڈ کے صدر نے یہ عندیہ بھی دیا کہ اس معاملے میں مزید تادیبی اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔CCTV Installation In Madhyamik Examination Centre In West Bengal

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.