ETV Bharat / state

Teachers Recruitment Scam بورڈ آف پرائمری ایجوکیشن کو سی بی آئی کا مکتوب

سی بی آئی نے اساتذہ تقرری میں بدعنوانی معاملے میں براہ راست بورڈ آف پرائمری ایجوکیشن کو خط بھیج کر 2016-2017، 2018 میں ہوئی تقرری سے متعلق تفصیل طلب کی ہے۔

بورڈ آف پرائمری ایجوکیشن کو سی بی آئی کا مکتوب

author img

By

Published : Apr 27, 2023, 5:15 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال میں ایس ایس سی کے ذریعہ اپر پرائمیری اور پرائمیری اسکولوں میں اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کی جانچ جاری ہے۔ جانچ کا دائرہ جیسے جیسے وسیع ہوتا جارہا ہے ویسے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی پریشانیاں مزید بڑھتی جا رہی ہیں۔ ایس ایس سی اسکام کی جانچ میں مصروف سی بی آئی نے اساتذہ تقرری میں بدعنوانی معاملے میں براہ راست بورڈ آف پرائمری ایجوکیشن کو خط بھیج کر 2016-2017، 2018 میں ہوئی تقرری سے متعلق تفصیل طلب کی ہے۔

2014 کے ٹی ای ٹی کی بنیاد پر، سی بی آئی نے تمام پرائمری اساتذہ کی فہرست طلب کی ہیں۔ سی بی آئی کی طرف سے بھیجے گئے خط میں ضلع وار فہرست طلب کی گئی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ تعینات ہونے والے امیدواروں کا نام، رول نمبر اور رابطہ نمبر بھی بورڈ آف پرائمری ایجوکیشن فراہم کرے۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی نے خط میں اس فہرست کا بھی ذکر کیا ہے کہ مختلف اضلاع کی جانب سے ان دستاویزات کے ساتھ کب، کس دن، کتنے دنوں میں سی بی آئی کے دفتر آنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Teacher Recruitment Scam ترنمول کے رہنما شاہ جہاں ملا سے سی بی آئی کی پوچھ تاچھ

ذرائع کے مطابق بورڈ آف پرائمری ایجوکیشن نے سی بی آئی کا خط ملنے کے فوراً بعد اس سلسلے میں ضروری اقدامات کئے ہیں۔ مختلف اضلاع کی ڈسٹرکٹ پرائمری سکول ایجوکیشن کونسل کے چیئرمینوں کو خطوط ارسال کئے گئے ہیں۔ سی بی آئی کے خط کو دیکھتے ہوئے متعلقہ ضلع کی پرائمری ایجوکیشن کونسل کے چیئرمین کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔TET 2014 کی بنیاد پر ریاست بھر میں ہزاروں پرائمری اساتذہ کو بھرتی کیا گیا تھا۔ سی بی آئی نے اس مرحلے میں مقرر کئے گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.