مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے رامپور ہاٹ تھانہ کے باگٹوی گاؤں میں دو بچوں سمیت دس لوگوں کو زندہ جلانے کے معاملے میں سی بی آئی کی ٹیم گرفتار ترننول کانگریس کے رہنما انورالحق حسین کے خلاف نئے دفعات لانے کی تیاری کر رہی ہے۔ سی بی آئی نے رامپور ہاٹ سانحہ کے مبینہ ماسٹر مائنڈ اور ترنمول کانگریس کے رہنما انورالحق حسین کے خلاف نئے دفعات عائد کرنے کی رامپور ہاٹ عدالت سے اپیل کی ہے۔ CBI Wants to Add New Section Against Anwarul Haq
سی بی آئی نے کہا کہ 'باگٹوی قتل معاملے میں گرفتار ترننول کانگریس کے رہنما انورالحق حسین ہی پورے معاملے کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ اس کے کہنے پر ہی اس واردات کو انجام دیا گیا تھا۔ سی بی آئی کا کہنا ہے کہ پنچایت پردھان بھدو شیخ کے قتل کے بعد انورالحق نے باگٹوی گاؤں کے باشندوں سے انتقام لینے کے لیے اپنے قریبی ساتھیوں کو اکسایا تھا۔ سی بی آئی کے مطابق انورالحق حسین کے خلاف نئے دفعات 109 یعنی فساد اور تشدد برپا کرنے کے ارادے سے لوگوں کو اکسانا ہے۔ رامپور ہاٹ عدالت میں انورالحق حسین کے خلاف عرضی داخل کیا گیا ہے، امید ہے 24 گھنٹوں کے اندر اندر عرضی پر سماعت ممکن ہے۔ TMC leader mastermind of bagtui incident
یہ بھی پڑھیں: TMC Leader Produce in Rampurhat Court: ترنمول کانگریس کے رہنما انورالحق حسین نے خود کو بے گناہ قرار دیا
واضح رہے کہ رواں سال کے فروری 25 تاریخ کی رات چند نامعلوم شرپسندوں نے بگٹوی کے آٹھ سے دس گھروں میں آگ لگا دی تھی۔ اس واقعے میں دو بچوں سمیت آٹھ لوگوں کی موت ہو گئی تھی جبکہ دیگر دو لوگوں کی موت ہسپتال میں ہوئی تھی۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت پر رامپور ہاٹ ایک نمبر بلاک ترنمول کانگریس کے صدر انورالحق حسین کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔ سی بی آئی کی تفتیش جاری ہے اب تک اس معاملے میں 43 لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ چکی ہے۔