کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی انوبرتا منڈل کے اٹینڈنٹ وجے راجک اور سوکنیا کے کار ڈرائیور مردھا کو منگل کو نظام پیلس میں طلب کیا گیا ہے۔CBI Summons Anubrata Mondal,s Maid
سی بی آئی ذرائع کے مطابق ان دونوں لوگوں کے بینک کھاتوں میں کروڑوں روپے کے مشتبہ لین دین کا پتہ چلا ہے۔ سی بی آئی کا خیال ہے کہ گائے کی اسمگلنگ اس رقم سے منسلک ہو سکتی ہے۔ان دو افراد کو رقم کا ذریعہ جاننے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ وجے راجک، جو پہلے انوبرتا منڈل کے اٹینڈنٹ کے طور پر کام کرتے تھے، فی الحال بیر بھوم کے ایک کالج میں غیر تدریسی عملے کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
سی بی آئی کو بیر بھوم کے ایک بینک میں 177 پراسرار کھاتوں کا پتہ چلا ہے۔ جن لوگوں کے نام اکاؤنٹس میں ہیں ان میں سے بہت سے اکاؤنٹس کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں ہورہا ہے ۔ اس واقعہ میں بینک کے سابق اور موجودہ منیجرز سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
سی بی آئی اور ای ڈی نے شروع سے ہی دعویٰ کیا تھا کہ انوبرتا منڈل نے گائے کی اسمگلنگ کی رقم اپنے خاندان کے افراد، رشتہ داروں اور کارکنوں کے کھاتوں میں منتقل کئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Anubrata Mondal انوبرتامنڈل کی درخواست ضمانت پر سماعت مکمل، اگلے دو دن میں فیصلہ کی امید
انوبرتا کے سابق باڈی گارڈ سہگل حسین کی بہت بڑی جائیداد ملی ہے۔ انوبرت کی بیٹی سوکنیا کی دولت کا ذریعہ بھی سی بی آئی اور ای ڈی کی نظر میں ہے۔CBI Summons Anubrata Mondal,s Maid