کولکاتا: مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے بیشتر اسکول سب انسپکٹروں کو سی بی آئی نے طلب کیا ہے۔ جالنگی، کنڈی، کھرگرام سمیت مختلف بلاکس کے اسکول انسپکٹرز کو پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب مرشد آباد ضلع میں سرکاری اسکول انسپکٹرز کو بدعنوانی کیس میں بلایا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ بارنیا نارتھ سرکل، بیل ڈنگا ایسٹ، بھرت پور، دھولیان، جلنگی، جلنگی نارتھ، کنڈی، کنڈی ایسٹ، کھگرام، کھگرام نارتھ، نواگرام، نواگرام ویسٹ، نودا ساؤتھ، بہرام پور صدر، سوتی ویسٹ اور میں ابر اسکولوں کے سب انسپکٹر شامل ہیں انہیں 21 نومبر کو ذاتی طور پر پیش ہونے کو بھی کہا گیا ہے۔ CBI Summons 16 Schools Sub Inspectors Of Musrhidabad District InTeacher Recruitment Scam
یہ بھی پڑھیں:SIT Set Up For SSC Scam اشون سنگھوی اساتذہ بدعنوانی جانچ کیلئے قائم ایس آئی ٹی کے سربراہ
مرشد آباد ضلع کے ایک اسکول انسپکٹر نے جنہوں نے نام ظاہر نہیں کرنے کی شرط پر کہا کہ ہمیں ایک خط ملا ہے۔ ہم قانون کے مطابق پیش ہوں گے۔ لیکن ہم نہیں جانتے کہ کرپشن میں کون ملوث ہے۔ اب یہ ایک قانونی عمل ہے۔ مرشد آباد ڈسٹرکٹ پرائمری ایجوکیشن کونسل کے صدر آشیش مرجیت نے کہا کہ 2018 میں 26 پرائمری اسکول اساتذہ کی تقرری پر تنازع ہے۔ ان تمام حلقوں کیانسپکٹر سے کہا گیا ہے کہ وہ دستاویزات کے ساتھ نظام پلس میں حاضر ہوں۔ یہ الزام ہے کہ مرشد آباد ضلع میں بدعنوانی کے سب سے زیادہ معاملے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ بدعنوانی کے اس کیس کی صحیح طریقے سے تحقیقات ہو۔CBI Summons 16 Schools Sub Inspectors Of Musrhidabad District InTeacher Recruitment Scam