سی بی آئی کی ٹیم نے آج مغربی بنگال کے اسٹیٹ سکریٹریٹ نبنو میں سیاحت کے چیف سیکرٹری سے شاردا چٹ فنڈ بدعنوانی کیس میں پوچھ تاچھ کرنے پہنچی تھی ۔
انہوں ریاستی حکومت کے وزیراعلیٰ کے ریلیف فنڈ سے ایک غیر سرکاری چینل کو 6 کروڑ دینے کے سلسلے میں آتری بھٹا چاریہ سے پوچھ تاچھ کی جو اس وقت ذرائع عامہ اور ثقافت کے پرنسپل سیکرٹری تھے۔
2013 میں شاردا چٹ فنڈ معاملے کا انکشاف ہونے کے بعد ٹی وی چینل کے چئیرمین سدیپتو سین کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس کے ملازمین کو تنخواہ دئیے بغیر چینل کو بند کر دیا گیا۔
اس وقت وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے چینل کو حکومت کے ماتحت میں لینے کا اعلان کیا تھا لیکن حکومت کے اس فیصلے کی پرشاربھارتی کی جانب سے اعتراض کیا گیا تھا.
سی بی آئی نے عوام کے روپئے ایک جعلساز کمپنی کے ٹی وی چینل میں لگانے پر سوال اٹھائے تھے. سی بی آئی کو شک ہے کہ وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ کا استعمال شاردا کی طرح چٹ فنڈ چلانے والے کمپنیوں کے روپئے کو ٹھکانے لگانے کے لئے استعمال کیا گیا ہے ۔
آتری بھاٹا چاریہ پہلے سیکرٹری سطح کے بیوروکریٹ ہیں جن سے شاردا چٹ فنڈ معاملے میں پوچھ تاچھ کی گئی ہے۔