ETV Bharat / state

ترنمو ل کے راجیہ سبھا رکن سے سی بی آئی کی پوچھ تاچھ

ترنمول کانگریس کے رہنما اورراجیہ سبھا رکن ڈیریک اوبرائن سے چٹ فنڈ بدعنوانی کیس میں سی بی آئی نے آج پوچھ تاچھ کی ہے ۔

author img

By

Published : Aug 9, 2019, 7:48 PM IST

ترنمو ل کے راجیہ سبھا رکن سے سی بی آئی کی پوچھ تاچھ

اس مہینے کے پہلے ہفتے میں سی بی آئی نے مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے راجیہ سبھا کے رکن ڈیریک اوبرائن کو نوٹس دیا تھا۔ تاہم انہوں نے مانسون سیشن کی وجہ سے فوری پیشگی سے معذرت ظاہر کی تھی۔آج دوپہر 1.30بجے بدھان نگر میں سی بی آئی کے دفتر میں پیش ہوئے۔

سی بی آئی کے آفیسر نے ترنمول کانگریس کے ترجمان ڈیریک اوبرائن سے جاگوبنگلہ سے متعلق پوچھ تاچھ کیا۔ اس کے علاوہ شاردا چٹ فنڈ کیس میں ترنمول کانگریس کے ترجمان سے پوچھ تاچھ کی۔

اوبرائن نے کہا کہ میں مانسون سیشن کی وجہ سے سی بی آئی کے سامنے پیش ہونے سے عذر پیش کیا تھا اور اب جب کہ مانسوس سیشن ختم ہوگیا ہے تو میں سی بی آئی کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سی بی آئی بنگالی فلم پرڈیوسٹر سری کانت مہتو اور روز ویلی گروپ کے درمیان مالی لین دین کی جانچ کررہی ہے۔سی بی آئی کے مطابق فلم پرڈیوس کرنے کیلئے سری کانت مہتا نے25کروڑ روپے روز ویلی گروپ سے لیے تھے اور پھر اس روپے میں سے ایک بڑا حصہ جاگو بنگلہ کے اکاؤنٹ میں منتقل کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق سی بی آئی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کی پینٹنگ کے فروخت سے حاصل ہونے والی رقم سے متعلق پوچھ تاچھ کرے گی۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی پینٹنگ کو چٹ فنڈ کمپنی میں کروڑ روپے میں خریدے تھے۔

ڈیریک اوبرائن نے مرکزی حکومت کے ذریعہ تین طلاق، آرٹی آئی ایکٹ، اور دیگر اہم بلوں کو جلد سے جلد پاس کرنے پر مرکزی حکومت کی سخت تنقید کی تھی۔اس کے بعد ہی سی بی آئی کے نوٹس ملنے پر اوبرائن نے کہا تھا کہ پارلیمنٹ میں آواز اٹھانے کی سزا مل رہی ہے۔

خیال رہے کہ جاگو بنگلہ جو ترنمو ل کانگریس کا ترجمان ہے۔پرنٹر و پبلیشر ڈیریک اوبرائن ہیں، جب کہ سابق ممبر پارلیمنٹ سبرتو بخشی ایڈیٹر ہیں۔اوبرائن نے الزام عاید کیا ہے کہ شاردا چٹ فنڈ گھوٹالے کو مودی حکومت نے سیاست زدہ کرلیاہے اور اس کے ذریعہ حکومت مخالف لیڈروں کو پریشان کیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ کل ہی ای ڈی نے چٹ فنڈ گھوٹالہ معاملے میں ترنمول کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ و سابق ادارکارہ شتابدی رائے سے پوچھ تاچھ کی ہے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.