ETV Bharat / state

Smuggling Case: کوئلہ اسمگلنگ معاملے میں ٹی ایم سی رہنما شوکت ملا کو سمن جاری

author img

By

Published : May 26, 2022, 2:16 PM IST

سی بی آئی نے جنوبی 24 پرگنہ کے کیننگ سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی شوکت ملا کو کوئلہ اسمگلنگ معاملے میں پوچھ گچھ کے لئے سمن جاری کیا ہے ۔CBI summons Trinamool MLA Shaukat Mollah for Coal Smuggling Case

رکن اسمبلی
رکن اسمبلی

مغربی بنگال میں سی بی آئی کی جانب سے بدعنوانی کے مختلف معاملے کے خلاف متعدد اضلاع میں بڑے پیمانے پر چھاپہ ماری مہم چلائی جا رہی ہے،اسکول سروس کمیشن کے ذریعہ اسکولوں میں اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کے معاملہ، جانوروں کے اسمگلنگ معاملہ اور کوئلہ اسمگلنگ معاملے میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے اعلیٰ رہنماؤں اور وزراء سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ اسی درمیان سی بی آئی نے جنوبی 24 پرگنہ کے کیننگ سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی شوکت ملا کو کوئلہ اسمگلنگ معاملے میں پوچھ گچھ کے لئے سمن جاری کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سی بی آئی نے کیننگ سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی شوکت ملا کو 28 مئی کو تمام دستاویزات کے ساتھ سی بی آئی کے دفتر میں حاضر ہونے کے لئے سمن جاری کیا ہے،سی بی آئی کے سمن میں رکن اسمبلی شوکت ملا کو آدھار کارڈ ساتھ لانے سے متعلق باتوں کو سب سے زیادہ اہمیت دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سی بی آئی کی ٹیم اس سے پہلے بھی رکن اسمبلی شوکت ملا سے پوچھ گچھ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن کسی وجہ سے ممکن نہیں ہو سکا تھا لیکن اس مرتبہ رکن اسمبلی کے خلاف سمن جاری کرکے طلب کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:ناردا رشوت معاملے میں ترنمول کے چار رہنما گرفتار

بتایا جاتا ہے کہ بردوان ضلع کے مسلم اکثریتی علاقہ آسنسول اور رانی گنج کے کوئلہ کانوں سے غیرقانونی طریقے سے سینکڑوں ٹرک کوئلہ رکن اسمبلی شوکت ملا کے علاقے میں آیا تھا. اسی بنیاد پر سی بی آئی کی ٹیم رکن اسمبلی سے پوچھ گچھ کرنا چاہتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.