ETV Bharat / state

CBI on Abhishek Banerjee Notice ابھیشیک بنرجی کو نوٹس دیے جانے پر سی بی آئی ہیڈ کوارٹر نے افسران سے جواب طلب کیا

دہلی میں سی بی آئی ہیڈکوارٹر نے سپریم کورٹ کی ہدایت کے باوجود ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی کو نوٹس دیے جانے پر کلکتہ سی بی آئی آفس سے جواب طلب کیا ہے۔

author img

By

Published : Apr 19, 2023, 12:26 PM IST

ابھیشیک بنرجی کو نوٹس دئے جانے پر سی بی آئی ہیڈکوارٹر نے افسران سے جواب طلب کیا

کولکاتا: سی بی آئی ذرائع کے مطابق کولکاتا آفس سے سوال کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے روک لگائے جانے کے باوجود دوپہر کو نوٹس کیوں بھیجا گیا؟ نوٹس میں 16 تاریخ کا ذکر ہے لیکن ایک دن بعد کیوں دیا گیا؟ سی بی آئی ہیڈکوارٹر نے اس بارے میں پوچھ گچھ کرنے کے لئے کولکاتا میں سی بی آئی کے نظام محل دفتر کے اے سی بی سربراہ کو بلایا۔ کولکاتا سی بی آئی نے دہلی کو بتایا کہ انہیں سپریم کورٹ کے حکم کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں تھی۔ اس کے علاوہ نوٹس ملنے کے وقت کسی نے بھی اس معاملے پر کچھ نہیں کہا۔

کچھ دن پہلے، بھرتی بدعنوانی کیس کے ملزم ترنمول کانگریس کے سابق لیڈر کنتل گھوش نے میڈیا کے سامنے دعویٰ کیا تھا کہ ای ڈی ان پر ابھیشیک بنرجی جیسے بااثر لیڈروں کا نام لینے کے لئے دباؤ ڈال رہی ہے۔ کنتل نے جانچ ایجنسی کے خلاف پولس میں شکایت درج کرائی تھی۔ ای ڈی اس خط کے مندرجات جاننے کے لیے ہائی کورٹ بھی گئی۔

اس وقت جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے نے پورے معاملے پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے سی بی آئی کو ہدایت دی کہ ابھیشیک بنرجی اور کنتل گھوش سے جلد از جلد پوچھ گچھ کی جانی چاہیے۔ اس فیصلے کے خلاف ابھیشک بنرجی نے سپریم کورٹ میں اپیل کرکے روک لگانے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:CBI Notice MP Abhishek Banerjee سپریم کورٹ سے ابھیشیک بنرجی کو راحت ملنے کے بعد سی بی آئی کا ایک اور نوٹس

گزشتہ روز پیر کی صبح اس معاملے کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی قیادت والی بنچ نے اس معاملے پر عبوری روک لگا دی۔ ہدایت کے مطابق مرکزی تفتیشی ایجنسی ابھیشیک بنرجی سے فی الحال پوچھ گچھ نہیں کر سکتی۔ کیس کی اگلی سماعت 24 اپریل کو ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.