سی بی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ شاردا چٹ فنڈ بدعوانی کیس میں پوچھ تاچھ کا سامنا کرنے سے راجیو کمار گریز کررہے ہیں۔
راجیو کمار کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کرنا ضروری ہے۔ مگر کولکاتا ہائی کورٹ نے پیشگی ضمانت دیدی ہے کہ آئی پی ایس آفیسر راجیو کمار کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا ہے۔
کلکتہ ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ ایک دن کی نوٹس پر راجیو کمار کو سی بی آئی کے سامنے پیش ہونا ہوگا۔
کلکتہ ہائی کورٹ کے فیصلے کوسی بی آئی نے سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ راجیو کمار کو گرفتار کرنے کی اجازت دی جائے۔سی بی آئی کی درخواست پر سپریم کورٹ کل سماعت کرے گی۔
کلکتہ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ راجیو کمار کو گرفتار کرکے پوچھ تاچھ کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہورہی ہے۔
تاہم جسٹس سیداللہ منشی اور سبھاسیش داس گپتا کی بنچ نے کہا کہ اگر سی بی آئی راجیو کمار کو سمن دیتی ہے تو راجیو کمار کو پیش ہونا ہوگا۔مگر سمن کے بعد راجیو کمار کو چار گھنٹے کا وقت ینا ہوگا۔
عدالت نے سی بی آئی کے اس دلیل کو تسلیم نہیں کیا تھا کہ جس میں کہا گیا تھا کہ راجیو کمار پیش ہونے سے گریز کررہے ہیں۔