ETV Bharat / state

ٹی ایم سی رکن پارلیمان کے گھر پہنچی سی بی آئی - coal scam case

مغربی بنگال میں ٹی ایم سی کے رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی کے گھر سی بی آئی ٹیم پہنچی۔

ٹی ایم سی کے رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی
ٹی ایم سی کے رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی
author img

By

Published : Feb 21, 2021, 3:29 PM IST

Updated : Feb 21, 2021, 7:02 PM IST

رپورٹس کے مطابق کوئلہ بدعنوانی معاملے میں سی بی آئی ٹیم سمن لے کر ابھیشیک بنرجی کے گھر پہنچی۔ سی بی آئی، کوئلہ بد عنوانی معاملہ میں رکن پارلیمان کی اہلیہ سے پوچھ گچھ کرے گی۔

ٹی ایم سی کے رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی کی اہلیہ کے نام سی بی آئی کا نوٹس

سی بی آئی نے مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی کے بھتیجے اور ٹی ایم سی رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی کی بیوی کو سمن بھیجا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سی بی آئی کوئلہ بدعنوانی کیس میں ابھیشیک بنرجی کی اہلیہ سے پوچھ گچھ کرے گی۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ سی بی آئی، ترنمول کے رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی کے کنبہ کے افراد کو نوٹس دینے کے لیے جنوبی کولکاتہ میں واقع ان کی رہائش گاہ پہنچی۔

افسر نے بتایا کہ سی بی آئی نے کوئلہ بدعنوانی کیس میں ابھیشیک بنرجی کی اہلیہ کو سمن بھیجا ہے۔

سی بی آئی ٹیم جب ابھیشک بنرجی کی بیوی سے پوچھ گچھ کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچی تب وہ گھر پر موجود نہیں تھیں۔

ذرائع کے مطابق ترنمول یوتھ کانگریس کے صدر ابھیشک بنرجی کی بیوی کو دفعہ 160 سی آر پی سی کے تحت نوٹس دیا گیا ہے۔

کیا ہے معاملہ؟

کوئلہ اسمگلنگ سے متعلق اس معاملے کی تحقیقات گزشتہ برس نومبر سے جاری ہے۔ سی بی آئی نے دسمبر میں ٹی ایم سی رہنما ونئے مشرا کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔ ساتھ ہی تاجر انوپ مانجھی، امت سنگھ اور نیرج سنگھ کے گھر بھی چھاپہ مارا تھا۔ ان سب پر کوئلے کی کالا بازاری کا الزام ہے۔

گزشتہ برز 28 نومبر کو سی بی آئی کی اینٹی کرپشن برانچ نے مغربی بنگال، بہار، جھارکھنڈ اور اترپردیش میں 45 جگہوں پر کوئلہ اسمگلنگ کے معاملے میں چھاپے مارے تھے۔ اس دوران انوپ مانجھی کے کچھ ساتھیوں کے گھروں کی تلاشی بھی لی گئی تھی جن پر بنگال۔جھارکھنڈ بارڈر کے ساتھ کوئلہ بیلٹ میں کھلے عام غیر قانونی تجارت کا الزام ہے۔

Last Updated : Feb 21, 2021, 7:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.