کولکتہ: مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے 22 مارچ کو بوگتوئی قتل عام میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں مزید سات ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ اس واقعے میں مغربی بنگال کے بیر بھوم ضلع میں 10 افراد کو جلا دیا گیا تھا۔ سی بی آئی نے منگل کو کہا کہ ملزمین کو ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ، رام پورہاٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے انہیں دس دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا گیا۔ CBI arrests Seven Accused in Bogtui violence
قتل کیس کی تحقیقات کر رہی سی بی آئی نے کہا کہ ساتوں ملزمان اس بہیمانہ قتل کے بعد گرفتاری سے بچ رہے تھے۔ انہیں سی بی آئی نے پیر کی رات بیر بھوم ضلع کے مختلف مقامات سے اٹھایا، ان کی شناخت بکیر علی، نور علی، شیر علی، ایس کے آصف، جوزف حسین، ایس کے جمیرول اور ایس کے خیرول کے طور پر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: NHRC issues notices to Bengal govt: بیر بھوم تشدد: ممتابنرجی کا دورہ، این ایچ آر سی کا بنگال حکومت اور پولیس کو نوٹس
22 مارچ کو سات خواتین اور ایک نابالغ سمیت آٹھ افراد کو شرپسندوں نے ایک کمرے میں بند کر کے آگ لگا دی تھی، جس سے ان کی موت ہو گئی۔
یو این آئی