مغربی بنگال میں 12 فروری کو چار اضلاع کے کارپوریشن اور 27 فروری کو ریاست کے 108 میونسپلٹیز کے انتخابات کی سرگرمیوں کے درمیان سی بی آئی کی کارروائی میں تیزی آئی ہے۔ سی بی آئی کی متعدد ٹیموں نے ریاست کے مختلف اضلاع میں اسمبلی انتخابات تشدد معاملے Bengal Violence Case میں بڑے پیمانے پر کارروائی کی ہے۔
سی بی آئی کی ٹیموں نے ریاست کے مختلف اضلاع شمالی 24 پرگنہ، بانکوڑہ، مدنی پور، ہگلی اور بردوان میں خصوصی چھاپہ ماری مہم کے دوران اسمبلی انتخابات تشدد معاملے میں دو خواتین سمیت نو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ Several Arrested in Bengal Violence Case
ذرائع کے مطابق سی بی آئی کی جانب سے بی جے پی کی خواتین رہنما شوبھا رانی قتل میں مطلوب دو خواتین کی گرفتاری کے لیے نقد انعام کا بھی اعلان کیا ہے۔ سی بی آئی کے مطابق دونوں خواتین شمالی 24 پرگنہ کے جگتدل سے تعلق رکھتی ہیں۔ مابعید اسمبلی انتخابات تشدد معاملے میں دونوں مطلوب ہیں۔ ان دونوں خواتین سے متعلق ٹھوس سراغ دینے پر 50-50 ہزار روپے انعام دینے کا بھی اعلان کیا۔ CBI Arrests Nine Person in Bengal Violence Case
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے جج کا مغربی بنگال تشدد معاملے کی سماعت کرنے سے انکار
واضح رہے کہ مغربی بنگال میں گزشتہ سال مارچ - اپریل میں ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 سے پہلے اور اس کے بعد سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپوں کا جو سلسلہ شروع ہوا وہ آج تک جاری ہے۔ ان جھڑپوں میں اب تک درجنوں لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ Several Arrested in Bengal Violence Case