مغربی بنگال میں ان دنوں سی بی آئی متعدد معاملات کی جانچ میں مصروف ہے اور آنے والے دنوں میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے انگنت ہیوی ویٹ رہنماؤں کے سلاخوں کے پیچھے جانے کے قوی خدشات ہیں۔ اسی درمیان سی بی آئی کی ٹیم نے بیربھوم ضلع ترنمول کانگریس کے صدر اور رکن اسمبلی انوبراتا منڈل کے باڈی گارڈ سیگل حسین کو آٹھ گھنٹوں کی پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کرلیا۔ CBI Arrest Security Guard of Anubrata Mondal
ذرائع کے مطابق سی بی آئی کی ٹیم نے رکن اسمبلی انوبراتا منڈل کے پرسنل سیکیورٹی گارڈ سیگل حسین سمیت دیگر چار سیکیورٹی گارڈز سے آٹھ گھنٹوں تک پوچھ تاچھ کی۔ سی بی آئی نے تفتیش کا مرحلہ جیسے ہی مکمل ہوا۔ رکن اسمبلی کے پرسنل سکیورٹی سیگل حسین کو گرفتار کرکے اپنے تحویل میں لے لیا۔
سیگل حسین کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ رکن اسمبلی انوبراتا منڈل کےرائٹ ہینڈ ہیں۔ سی بی آئی کی ان پر عرصے سے نظر تھی۔ سی بی آئی کو سیگل حسین سے پوچھ گچھ کے دوران پتہ چلاکہ مغربی بنگال میں بھارت - بنگلہ دیش سرحد پر جانوروں کے اسمگلنگ کے ماسٹر مائنڈ انعام الحق سے ہر مہینے کروڑوں لیا کرتا تھا۔ اس کے علاوہ حسین مغربی بنگال پولیس میں ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر فائذ ہے۔ اس سے قبل سی بی آئی کی ٹیم نے سیگل حسین سے مرشدآباد ضلع میں واقع سی بی آئی کے عرضی کیمپ میں تقریباً بائیس گھنٹوں تک پوچھ تاچھ کی۔