ETV Bharat / state

TMC MP Apurupa Poddar رکن پارلیمان اپوروپا پدار کے خلاف کلکتہ ہائی کورٹ میں مقدمہ درج

ہگلی ضلع کے آرام باغ سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان اپوروپا پدار کے خلاف وکیل ترون جیت سنگھ نے کلکتہ ہائی کورٹ میں مقدمہ درج کرایا ہے۔ انہوں نے رکن پارلیمان پر اساتذہ کی تقرری میں اپنی پوزیشن کے غلط استعمال کا الزام عائد کیا ہے۔

رکن پارلیمان اپوروپا پدار کے خلاف کلکتہ ہائی کورٹ میں مقدمہ درج

author img

By

Published : Apr 24, 2023, 4:01 PM IST

رکن پارلیمان اپوروپا پدار کے خلاف کلکتہ ہائی کورٹ میں مقدمہ درج

کولکاتا: مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ تمام سیاسی جماعتیں ووٹرز کی توجہ اپنی طرف مبذول کرانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ اسی درمیان ایس ایس سی کے ذریعہ اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی معاملے کی جانچ بھی جاری ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے بیشتر رہنماؤں پر جانچ ایجنسیوں کی گہری نظر ہے۔

اسی درمیان ترونجیت تیواری نام کے ایک وکیل ہگلی ضلع کے آرام باغ سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان اپوروپا پدار کے خلاف کلکتہ ہائی کورٹ میں مقدمہ درج کرایا ہے۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے 26 اپریل کو رکن پارلیمان کے خلاف مقدمے کی سماعت کی تاریخ دی۔

ہگلی ضلع کے آرام باغ سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان اپوروپا پدار پر الزام ہے کہ انہوں نے 2017 اور 2018 سیزن میں ایس ایس سی امتحان دینے والے چند امیداروں کی فہرست دی تھی۔ مبینہ طور پر ان کی فہرست میں شامل امیداروں کے نمبر بڑھائے گئے تھے۔

کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس راج شیکھر منتھا نے وکیل ترونجیت تیواری کی عرضی پر سماعت کے لئے تاریخ کا اعلان کیا ہے۔کلکتہ ہائی کورٹ نے 26 اپریل کو رکن پارلیمان کے خلاف مقدمے کی سماعت کی تاریخ دی۔ممکن ہے کہ 26 اپریل کو اس معاملے پر سماعت کی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Cash for Job سی بی آئی نے ساہا کے گھر پر چھاپہ مارا

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں ایس ایس سی کے ذریعہ اپر اور پرائمیری اسکولوں میں اساتذہ کی تقرری میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کا انکشاف ہوا ہے۔اس معاملے میں سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جانچ جاری ہے۔اس معاملے میں ترنمول کانگریس کے معطل رہنما اور سابق وزیر پارتھو چٹرجی ،ایس ایس سی بورڈ کے سابق چیئرمین سمیت متعدد سیاسی رہنماوں اور محکمہ تعلیم کے عہدیداران کی گرفتاری عمل میں آ چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.