ETV Bharat / state

مرکزی وزیر بابل سپریو پر عائد فرد جرم خارج - مرکزی وزیر بابل سپریو

کلکتہ ہائی کورٹ کے جج وویک چودھری نے سماعت کے بعد چارج شیٹ کو خارج کر دیا۔

مرکزی وزیر بابل سپریو پرعائد فردجرم خارج

author img

By

Published : Oct 15, 2020, 10:13 AM IST

کلکتہ ہائی کورٹ کی سنگل بنچ نے بدھ کو مرکزی وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما بابل سپریو کے خلاف پولیس کی فردجرم کو خارج کردیا۔

جج وویک چودھری نے سماعت کے بعد چارج شیٹ کو خارج کردیا۔ خیال رہے کہ تین برس پہلے ایک ٹی وی ڈیبیٹ کے دوران بابل سپریو کی طرف سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان مہوا موئترا کے خلاف متنازعہ بیان دینے کے معاملہ میں پولیس نے فردجرم تیار کی تھی۔

موئترا نے 2017میں ایک ٹی وی بحث کے دوران ان کی توہین کرنے کے الزام میں بی جے پی رہنما کےخلاف شکایت کی تھی۔ پولیس نےاس ضمن میں معاملہ درج کرکے سپریو کے خلاف فردجرم تیار کی اور ایک مقامی عدالت نے ان کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی۔

بعدازیں سپریو پولیس کی فردجرم اور مقامی عدالت کے حکم کو چیلنج کرنے ہائی کورٹ پہنچے تھے۔ جہاں انھیں راحت ملی۔

یہ بھی پڑھیں:بنگال انتخابات: کانگریس، بائیں محاذ کے درمیان سیٹوں پر تبادلہ خیال جلد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.