مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے گارولیا میونسپلٹی کے چیئرمین رامن داس کی قیادت میں مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر پلاسٹک بیگ کے استعمال کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران دکانداروں اور عام لوگوں سے پلاسٹک بیگ استعمال کرنے پر بھاری جرمانے کا انتباہ دیا گیا ہے۔ Fines on Plastic Bags Users انہوں نے مزید کہا کہ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں پر پانچ سو روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ماحولیات کو بہتر بنانے کے لئے پلاسٹک کیری بیگ کے استعمال پر مکمل پابندی ضروری ہے۔
گارولیا میونسپلٹی کے ماتحت چلنے والے بازاروں میں دکان لگانے والے سبزی فروشوں کو پلاسٹک کیری بیگ کے استعمال سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کرنے کے لئے ہفتے میں ایک دن بیداری مہم چلانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ گارولیا میونسپلٹی کے وارڈ نمبر سات سے ترنمول کانگریس کی کاونسلر صفیہ خاتون نے کہا کہ حکومت کی ہدایات پر بیداری مہم چلائی جا رہی ہے۔ یہ سلسلہ آنے والے دنوں میں بھی جاری رہے گا۔
- یہ بھی پڑھیں: School Reopen in West Bengal:مغربی بنگال میں ڈیڑھ ماہ کے بعد تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال
واضح رہے کہ یکم جولائی سے پلاسٹک کیری بیگ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے.اس کی خلاف ورزی کرنے والوں پر پانچ سو - پانچ سو روپے جرمانہ عائد کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ گارولیا میونسپلٹی کے عہدیداروں نے مہم کے دوران ضبط شدہ سینکڑوں کیلو پلاسٹک کیری بیگ کو آگ لگا کر برباد کر دیا۔