ETV Bharat / state

Calcutta High Court شبھندو ادھیکاری کے بھائی کے خلاف پولیس کی نوٹس کو عدالت نے خارج کردیا - اپوزیشن لیڈر شبھندو ادھیکاری

کلکتہ ہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر شبھندو ادھیکاری کے بھائی کرشنندو ادھیکاری کو بھیجے گئے نوٹس کو خارج کردیا ہے۔ جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے نے بدھ کو پولیس کے کردار پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پولیس اس معاملے میں غلاموں کی طرح کام کر رہی ہے۔

اپوزیشن لیڈر شبھندو ادھیکاری کے بھائی کے خلاف پولس کے نوٹس کو عدالت نے خارج کردیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 1, 2023, 5:55 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال پولس کانتی میونسپلٹی کے گرین سٹی مشن میں بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ کانتی سے ممبر پارلیمنٹششیر ادھیکاری کے بڑے بیٹے کرشنندو ادھیکاری کو میچاڈا-دیگھا بائی پاس پر لیمپ پوسٹوں کی تنصیب سے متعلق بدعنوانی کے معاملے میں بطور گواہ نوٹس جاری کیا ہے۔

اسی معاملے میں پولیس نے سشیر کے ایک اور بیٹے اور تملوک سے ممبر پارلیمنٹ دیبیندو ادھیکاری کی بیوی سوتپا ادھیکاری کو بھی نوٹس جاری کیا ہے۔ کرشنندو نے اس بارے میں ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ بدھ کو جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے کی عدالت میں کیس کی سماعت میں پولیس کے کردار پر تنقید کی گئی۔

عدالت نے تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ پولیس نے متعلقہ کیسز میں صحیح طریقے سے کام نہیں کیا ہے۔ جسٹس گنگوپادھیائے نے ایگرا کے ایس ڈی پی او پر 5 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ انہوں نے تبصرہ کیاکہ اردی میں اشوکا ستون کو ایس ڈی پی نے محفوظ نہیں کیا ہے۔ پولیس نے غلاموں کی طرح کام کیا ہے۔جسٹس گنگوپادھیائے نے کہا کہ عدالت کے حکم کے بغیر پولیس متعلقہ معاملے میں کرشنندو کو کوئی نوٹس نہیں بھیج سکتی ہے۔ اس تناظر میں جسٹس گنگوپادھیائے نے کہا کہ اگر پولیس کوئی کارروائی کرتی ہے تو میں اس کے خلاف کارروائی کروں گا۔

شبھندو ادھیکاری کے بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد، شانتی گنج (شوبھندو ادھیکاری کے گھر) سے ترنمول کانگریس کی دوری بڑھ گئی۔ بی جے پی کا الزام ہے کہ اس کے بعد سے ادھیکاری خاندان کے خلاف بدعنوانی کے کئی مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ گرین سٹی پروجیکٹ کے تحت مختلف ہائی ماسٹ لائٹ ہاؤسز، لائٹ ہاؤسز کی بیوٹیفکیشن اور دیگر بیوٹیفکیشن کے کاموں میں مالی بدعنوانی کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ اس واقعہ میں ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت پر ضلع انتظامیہ کی نگرانی میں نوبنو کی ہدایت پر ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:Ration Scam In Bengal جیوتی پریہ ملک دیگھا میں تین ہوٹلوں کے مالک ہیں :شبھندو ادھیکاری

کانتی پولیس اسٹیشن کے تفتیشی افسران نے کانتی کے رکن پارلیمنٹ ششیر ادھیکاری کے بڑے بیٹے کرشنندو ادھیکاری اور تملوک کے رکن پارلیمنٹ دبیندو ادھیکاری کی بیوی سوتپا ادھیکاری کو 160 کا نوٹس بھیجا ہے۔ دوسری طرف، بی جے پی نے الزام لگایا کہ پولیس 2017-18 میں ایک شکایت پر اچانک انتہائی متحرک ہوگئی ہے۔بدھ کو حکومت نے عدالت سے کہا کہ کرشنندو کو تحقیقات میں تعاون کرنا چاہیے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.