ETV Bharat / state

Madrasah Service Commission Recruitment Scam مدرسہ سروس کمیشن کی تقرریوں میں بدعنوانی کے ذمہ دار کون؟ - مدرسوں اور ہائی مدرسوں

کلکتہ ہائی کورٹ نے مدرسہ سروس کمیشن کے ذریعہ تقرریوں میں بدعنوانی کے انکشافات پر مغربی بنگال حکومت اور مدرسہ بورڈ کی شدید سرزنش کی ہے اور اس کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ madrasah service commission recruitment scam

madrasah service commission recruitment scam

author img

By

Published : Sep 1, 2022, 3:35 PM IST

Updated : Sep 1, 2022, 11:07 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال میں ان دنوں تمام سرکاری محکموں میں بدعنوانی کے انکشافات نے ممتا بنرجی کی قیادت والی حکومت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ حکمران جماعت ترنمول کانگریس چوطرفہ تنقید کی زد میں ہے۔ west bengal madrasah service commission recruitment scam

ایس ایس سی کے ذریعہ اسکولوں میں اساتذہ کی تقرریوں میں بدعنوانی کے الزام میں سابق ہیوی ویٹ رہنما پارتھو چٹرجی کی گرفتاری کے بعد جانوروں کے اسمگلنگ کی تحقیقات میں تعاون نہ کرنے کے الزام میں انوبرتا منڈل بھی جیل کے سلاخوں کے پیچھے ہیں۔

ترنمول کانگریس کے رہنما بدعنوانی کے الزامات میں کس وقت گرفتار ہو جائیں یہ کسی کو معلوم نہیں ہے۔ اسی درمیان مدرسہ سروس کمیشن میں بھی بڑے پیمانے پر بدعنوانی کا انکشاف ہوا ہے۔

مغربی بنگال مدرسہ سروس کمیشن کے ذریعہ مدرسوں اور ہائی مدرسوں میں ہونے والی تقرریوں میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کا انکشاف ہوا ہے۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے پر معاملے پر سخت نوٹس لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Coal Scam Case: ای ڈی نے ابھیشیک بنرجی کو 2 ستمبر کو طلب کیا

حالانکہ کلکتہ ہائی کورٹ کی سرزنش کے بعد مغربی بنگال حکومت اور مدرسہ سروس کمیشن کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں ہوا ہے۔اپوزیشن جماعتیں کانگریس اور سی پی آئی ایم نے مدرسہ سروس کمیشن میں بدعنوانی کو لے کر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

سی پی آئی ایم اور کانگریس کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اگر مدرسہ سروس کمیشن پر عائد الزامات کی تحقیقات کی جائے گی تو بڑے پیمانے پر خلاصے کے خدشات ہیں۔اس معاملے میں بھی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے کئی رہنماؤں کے ملوث پائے جا سکتے ہیں۔

Last Updated : Sep 1, 2022, 11:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.