ETV Bharat / state

Calcutta High Courtپرچہ نامزدگی کے دوران پولیس کے کردار پر عدالت نے سوال کھڑا کیا

کلکتہ ہائی کورٹ کے سخت ہدایات کے باوجود پنچایتی انتخابات کےلئے بڑی تعداد نے پرچہ نامزدگی داخل نہیں کرسکے ہیں ۔آج عدالت نے سوال کیا کہ پولس کیا کررہی تھی کہ امیدواروں کو پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے روکا گیا۔

پرچہ نامزدگی کے دوران پولیس کے کردار پر عدالت نے سوال کھڑا کیا

author img

By

Published : Jun 21, 2023, 2:56 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس راج شیکھر منتھا نے ہدایت دی کہ ریاستی حکومت کو نامزدگی کے دوران گرفتار کیے گئے لوگوں کی تعداد کے بارے میں عدالت کو مطلع کرنا ہوگا۔ تمام متعلقہ تھانوں اور بی ڈی او دفاتر کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو دی جائے۔

ریاست کو 10 دن کے اندر پورے واقعہ پر حلف نامہ دینا ہوگا۔ ساتھ ہی عدالت نے بشیرہاٹ سب ڈویژن علاقے کے تمام تھانوں کے او سی کو خبردارکرتے ہوئے کہاکہ شکایات موصول ہونے پر کارروائی کی جائے۔اس کے لئے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دی گئی ہے۔

ہائی کورٹ نے پولس کو ہدایت دی تھی کہ اپوزیشن کے امیدواروں کو جنوبی 24 پرگنہ کے بھنارڈ، کاشی پور کے ساتھ ساتھ شمالی 24 پرگنہ کے ہروا اور سندیش کھالی میں نامزدگی مراکز تک لے جائیں۔ اپوزیشن نے شکایت کی کہ عدالت کا حکم نہیں مانا گیا۔ شرپسندوں نے ممکنہ امیدواروں کو پولیس سے اغوا کر لیا۔ یہ بھی الزام ہے کہ ان تمام جگہوں پر نامزدگی کے مقام پر فائرنگ اور بم دھماکے ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Panchayat Election سپریم کورٹ میں بنگال حکومت اور الیکشن کمیشن کی عرضیاں خارج

جسٹس منتھا نے سوال کیا کہ اتنے بڑے پیمانے پر تشدد کے واقعات ہوئے، پولیس کیا کر رہی تھی؟ عدالت کو بتانا ہوگا کہ انہوں نے ہائی کورٹ کی ہدایات کی تعمیل کے لیے کیا اقدامات کیے ہیں۔عدالت نے سوال کیا کہ پولس کیا کررہی تھی کہ امیدواروں کو پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے روکا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.