ETV Bharat / state

Teachers Recruitment Scam سی بی آئی کو ٹیچر کے خلاف الزامات کی جانچ کی ذمہ داری

اساتذہ کی تقرری کیلئے کئی افراد سے رشوت کے لینے کے معاملے میں کانتی کے ایک اسکول ٹیچر کو گرفتار کیا گیا ہے۔کلکتہ ہائی کورٹ نے آج سی بی آئی کو ٹیچر کے خلاف الزامات کی جانچ کی ذمہ داری دی ہے۔کلکتہ ہائی کورٹ کے جج راج شیکھر منتھا نے سی بی آئی سے اس بات کی جانچ کرنے کی ہدایت دی ہے کہ جانچ کی جائے کہ اساتذہ تقرری گھوٹالہ سے اس معاملے کا تعلق ہے یا نہیں۔

سی بی آئی کو  ٹیچر کے خلاف الزامات کی جانچ کی ذمہ داری

author img

By

Published : Apr 11, 2023, 5:27 PM IST

کولکاتا:دیپک جانا نامی ٹیچر پر مشرقی مدنی پور کے کانتی میں بے روزگار نوجوانوں سے سرکاری دفاتر میں نوکری دلانے کا وعدہ کر کے پیسے بٹورنے کا الزام ہے۔ دیپک، کانتھی کے دیشپران بلاک میں بیچونیا جگناتھ مندر ودیا پیٹھ میں انگریزی کے استاد ہیں۔ٹیچرعلاقے میں بااثر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ان کے خلاف نوکری کا وعدہ کرکے 5 کروڑ روپے کے فراڈ کا الزام لگایا گیا ہے۔

کانتی کے کشور نگر کے رہنے والے چرنجیت داس، مغربی مدنی پور کے بیلدار کی رہنے والی انجلی نے کانتی پولیس اسٹیشن میں یہ شکایت درج کرائی ہے۔ اسی الزام میں دیپک کو گرفتار کیا گیا تھا۔ حال ہی میں جے دیو منڈل سمیت چند لوگوں نے کلکتہ ہائی کورٹ میں ایک کیس دائر کرتے ہوئے درخواست کی کہ اس کیس کی تحقیقات پولیس سے لے کر سی بی آئی کو سونپی جائے۔

کلکتہ ہائی کورٹ نے سی بی آئی کو حکم دیا کہ سی بی آئی ابتدائی طور پر اس بدعنوانی کی تحقیقات کرے گی۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی یہ معلوم کرے گی اس معاملے کا تعلق موجود تقرری گھوٹالہ سے تعلق ہے یا نہیں ہے۔سی بی آئی کو اس سلسلے میں ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ 3 ہفتے کے اندر پیش کرنی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:Teachers Recruitment in South 24 PGS دو ماہ کے اندر 420 پرائمری اسکولوں میں اساتذہ تقرری کی ہدایت

مرکزی تفتیشی ایجنسی کو ریاست میں نہ صرف اسکولوں بلکہ دیگر سرکاری دفاتر میں بھی بھرتیوں میں ہونے والی بدعنوانی کی خبر ملی ہے۔ سابق ریاستی وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی، ممبر اسمبلی مانک بھٹاچاریہ کے علاوہ جانچ افسران نے اس سلسلے میں ترنمول کے دو معطل لیڈر کنتال گھوش، شانتنو بنرجی اور ہگلی کے تاجر آیان شیل کو پہلے ہی گرفتار کرلیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.