ETV Bharat / state

HC On Panchayat Poll پنچایت انتخابات: پرچہ نامزدگی کے لئے دئیے گئے وقت پرعدم اطمینان کا اظہار - پرچہ نامزدگی کی مدت میں توسیع کا امکان

کلکتہ ہائی کورٹ نے پنچایت کے 75ہزار سیٹوں کیلئےپرچہ نامزدگی پانچ دنوں میں مکمل ہونے پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتا ہے کہ 5دنوں میں پرچہ نامزدگی کا سلسلہ مکمل ہوجائے گی۔عدالت کے اس تبصرے کے بعد ریاستی الیکشن کمیشن نامزدگی کی مدت میں اضافہ کرنے پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔

پنچایت انتخابات :پرچہ نامزدگی کے لئے دئیے گئے وقت پرعدم اطمینان کا اظہار

author img

By

Published : Jun 9, 2023, 8:06 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال انتخابی کمیشن کے مطابق قانون اس بارے میں کچھ نہیں کہتا۔ اس لیے نامزدگی کے دن کو بڑھانے میں کوئی مشکل نہیں ہونی چاہیے۔ ممکنہ طور پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت مزید چند دن بڑھایا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کمیشن کے مطابق پولنگ اعلان کردہ دن میں ہی ہوگی۔ جمعہ کو ریاستی الیکشن کمشنر راجیو سنہا نے کہا کہ ہم پرامن انتخابات کرانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ ووٹنگ نہ صرف پرامن بلکہ شفاف ہوگی۔ ووٹنگ کے عمل سے وابستہ لوگوں کو یہ پیغام دیا گیا ہےکہ وہ بے خوف ہوکر پرچہ نامزدگی داخل کریں ۔پنچایت انتخابات پر بی جے پی اور کانگریس نے کلکتہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔

ہائی کورٹ کی ایک ڈویژن بنچ نے جمعہ کو عرضی کی سماعت کرتے ہوئے کہاکہ پہلی نظر میں سے ایسا لگتا ہے کہ نامزدگی سے پولنگ تک کا پورا عرصہ بہت جلد بازی سے کیا جا رہا ہے۔ نامزدگی کے لیے دیا گیا وقت بہت کم ہے۔ ووٹنگ کے شیڈول پر نظر ثانی کی جائے۔ یہ دیکھنا ہوگا کہ کیا سب ڈویژنل مجسٹریٹ، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ یا کمیشن کے دفتر میں نامزدگی داخل کرنے کا انتظام کیا جاسکتا ہے۔ ریاستی الیکشن کمشنر نے بتایاکہ نامزدگی کی تاریخ میں توسیع کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ نامزدگی کا عمل ابھی شروع ہوا ہے۔راجیو اسنہا نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے ریاستی پولیس کے ڈی جی سے بوتھ میں کافی پولیس کی تعیناتی کے بارے میں بات چیت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Panchayat Election Date مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات 8 جولائی کو

ریاستی الیکشن کمیشن نے پنچایت انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 9 سے 15 جون تک مقرر کی تھی۔ اس کے پیش نظر ریاستی الیکشن کمیشن چیف جسٹس ٹی ایس شیوگنم اور جسٹس ہیرنموئے بھٹاچاریہ کی ڈویژن بنچ کے تبصرےکے بعد نیا فیصلہ لینے جا رہا ہے۔ دوسری طرف، یہ ریاستی حکومت پر منحصر ہے کہ آیا پنچایتی انتخابات میں مرکزی فورسز کا استعمال کیا جائے گایا نہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.