ETV Bharat / state

Calcutta High Court کلکتہ پولیس کی رپورٹ پر عدالت کی ناراضگی

کلکتہ پولیس نے کلکتہ ہائی کورٹ کے جج راج شیکھر منتھا کے خلاف پوسٹر چسپاں کرنے کے معاملے میں عدالت میں رپورٹ پیش کردی ہے۔ ہائی کورٹ نے پولیس کمشنر سے اس سلسلے میں تحقیقات کی پیش رفت پر رپورٹ طلب کی تھی۔ کیس کی سماعت ہائی کورٹ کی ایک بڑی بنچ نے کی جس میں جسٹس ٹی ایس سیواگنم، جسٹس اندرا پرسننا مکوپادھیائے اور جسٹس چترنجن داس شامل تھے۔ پولیس کمشنر نے وہاں رپورٹ پیش کی۔Calcutta High Court Investigation Regarding Posting case

کلکتہ پولس نے عدالت میں رپورٹ پیش کی۔عدالت جانچ کی پیش رفت سے ناراض

author img

By

Published : Feb 10, 2023, 12:34 PM IST

کولکاتا:پولیس نے عدالت کو بتایا کہ جسٹس منتھا کے خلاف پوسٹر لگانے والوں کا پتہ لگانے کے لئے لگ بھگ 250 پرنٹنگ ہاؤسز کی جانچ کی گئی ہے۔ اس میں سے 39 پرنٹنگ پریسوں کی پولیس نے تلاشی لی۔ پرنٹنگ انتظامیہ سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ لیکن یہ پوسٹر کہاں سے چھاپے گئے، یہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا ہے۔ پولیس نے جھیل تھانہ علاقے میں جج کے گھر کے سامنے لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کا بھی جائزہ لیا ہے۔

پولیس نے یہ بھی کہا کہ پوسٹروں کے کاغذی نمونوں کی جانچ کے لیے سینٹرل فرانزک لیبارٹری کی مدد لی گئی ہے۔ ساتھ ہی سی سی ٹی وی فوٹیج کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔ جج کے خلاف پوسٹر بنانے اور دیوار پر لگانے کے معاملے میں ابتدائی طور پر 6 افراد پولیس ملزمان کی فہرست میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مزید 89 لوگوں سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ کلکتہ پولیس نے مرکزی ملزم کو پکڑنے کے لیے عدالت سے کچھ اور وقت مانگا ہے۔ تاہم عدالت نے پولیس کمشنر کی اس رپورٹ پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔ ہائی کورٹ کے لارجر بنچ نے اس بات پر برہمی کا اظہار کیا کہ ایک ماہ گزرنے کے باوجود مجرموں کی شناخت کیوں نہیں ہو سکی۔

ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل نے بدھ کو پین ڈرائیو کے ذریعے جسٹس منتھر کے کمرہ عدالت کے باہر وکلاء کے احتجاج کی فوٹیج لارجر بنچ کو پیش کی۔ فوٹیج کا جائزہ لینے کے بعد تینوں ججوں نے اسٹیٹ بار کونسل، بار ایسوسی ایشن اور انکارپوریٹڈ لاء سوسائٹی کو ہدایت دی کہ وہ ملزم کی شناخت کریں۔ اس تناظر میں بار ایسوسی ایشن کے صدر ارونابھ گھوش نے کہا کہ اس فوٹیج کو دیکھ کر ملزم کی شناخت ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس واقعہ کے پیچھے کوئی سیاسی مقصد ہے۔ جس کے جواب میں جسٹس ڈیش نے تبصرہ کیاکہ ”سب سے پہلے آپ وکیل ہیں۔ یہاں سیاست کہاں سے آرہی ہے؟ سیاست مت کرو۔''

یہ تنازعہ گزشتہ ماہ کے اوائل میں شروع ہوا تھا۔ وکلاء کے ایک گروپ نے جسٹس راج شیکھر منتھا کے خلاف عدالت کے احاطے میں احتجاج کیا۔ اس کے بعد ہائی کورٹ کے احاطے میں جج کے نام کے کچھ پوسٹر لگ گئے۔ اس پر سرخ کاغذ پر جج کی تصویر کے ساتھ لکھا تھا کہ، 'یہ انصاف کے نام پر بے عزتی ہے'، یہاں تک کہ جج کے چہرے پر بڑے حروف میں 'شرم' لکھا ہوا تھا۔ بعد میں جھیل تھانہ علاقے میں جج کے گھر کے سامنے یہی پوسٹر نظر آیا۔ ہائی کورٹ میں کیس دائر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:Calcutta High Court سبکدوش اساتذہ کو واجبات ملنے میں تاخیر سے عدالت ناراض

ہائی کورٹ کے وکلاء کے ایک حصے نے عدالت کے احاطے میں ہنگامہ آرائی کے بعد جسٹس منتھر اجلاس یعنی کورٹ نمبر 13 کا بائیکاٹ کیا۔ وہ اس عدالت میں نہیں جارہے ہیں۔ نتیجتاً بہت سے انصاف کے خواہشمندوں کو دور دراز سے واپس آنا پڑتا ہے۔ لارجر بنچ کے ججز نے افسوس کا اظہار کیا۔جسٹس شیوگنم نے کہا کہ ہم عدالت نمبر 13 کے بارے میں فکر مند ہیں۔ سرکاری وکلاء وہاں نہیں جا رہے۔ دور دراز علاقوں سے لوگ آرہے ہیں۔ یہ جاری نہیں رہ سکتا ہے۔ اس کیس کی اگلی سماعت 17 مارچ کو ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.