کولکاتا: مغربی بنگال کے کلکتہ ہائی کورٹ میں آج اسمبلی انتخابات کے بعد ہونے والے تشدد معاملے کی سماعت ہوئی۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے اس معاملے میں ترنمول کانگریس کے 13 حامیوں کی ضمانت رد کر دی ہے۔ کورٹ کے فیصلے سے حکمراں جماعت کو دھچکا لگا ہے۔ کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس بھیبیش دے کی ڈویژنل بینچ نے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے اسمبلی الیکشن سے قبل اور اس کے بعد تشدد معاملے میں ملوث ترنمول کانگریس کے تمام کارکنان کی ضمانت کی عرضی رد کر دی۔Calcutta High Court Denies Bail Of TMC Workers
اس معاملے پر سی بی آئی کے وکیل نے کہا کہ ہم نے 13 لوگوں کی ضمانت کی عرضی رد کرنے کی اپیل کی تھی۔ یہ لوگ ضمانت پر رہا ہو کر گواہوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔ اسی بنیاد پر ضمانت کی مخالفت کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ اسمبلی الیکشن 2021 سے پہلے اور اس کے بعد مغربی بنگال میں بڑے پیمانے پر سیاسی جماعتوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں تھیں، جس میں متعدد لوگوں کی جان گئی تھی۔ West Bengal Post Poll Violence Case
یہ بھی پڑھیں: سی بی آئی اور سی آئی ڈی کی ٹیم نے نندی گرام کا دورہ کیا