مغربی بنگال میں 27 فروری کو 107 میونسپلٹیوں کے لیے ہونے والے انتخابات کی تیاریوں کے درمیان سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہے۔
حکمراں جماعت ترنمول کانگریس ایک طرف اسمبلی انتخابات کی طرح بلدیاتی الیکشن میں بھی اپوزیشن جماعتوں کا صفایا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ دوسری طرف خزب اختلاف کی جماعتیں بھی اپنی موجودگی کا احساس دلانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
اسی درمیان بلدیاتی انتخابات میں مرکزی فورسز کی تعیناتی کو لے کر کلکتہ ہائی کورٹ نے مغربی بنگال الیکشن کمیشن سے سوال کرتے ہوئے رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت ہے۔ Calcutta High Court Ask State Election Commission
کلکتہ ہائی کورٹ کی جسٹس ڈویژنل بینچ نے بی جے پی کی بلدیاتی انتخابات میں مرکزی فورسز کی تعیناتی سے متعلق عرضی پر سماعت کرتے ہوئے ریاستی انتخابی کمیشن کو اس ضمن میں وضاحت کرنے کو کہا ہے۔
کلکتہ ہائی کورٹ نے سماعت کے دوران ریاستی انتخابی کمیشن سے ریاست کے 107 میونسپلٹیوں کے لیے انتخابات کے دوران سیکیورٹی انتظامات اور مرکزی فورسز کی تعیناتی پر تفصیلی رپورٹ جمع کرنے کو کہا ہے۔
مغربی بنگال انتخابی کمیشن کی جانب سے ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ واضح رہے کہ بی جے پی نے مرکزی فورسز کی نگرانی میں میونسپلٹیوں انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: