کلکتہ فٹبال لیگ 2021 میں پہلی مرتبہ قسمت آزمانے والی ٹیم بی ایس ایس ایس سی نے مضبوط اور تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ریلوے ایف سی کی ٹیم کو 1-3 سے شکست دے کر حیران کردیا۔
مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل جنوبی 24 پرگنہ کے رابندر سرور اسٹیڈیم میں کلکتہ فٹبال لیگ 2021 پرئمیر ڈویژن گروپ بی کے ایک اہم میچ میں ریلوے ایف سی اور بی ایس ایس ایس سی کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:محمڈن اسپورٹنگ کی خاتون فٹبال ٹیم کی تشکیل جلد :اشتیاق احمد راجو
لیگ میں پہلی مرتبہ قسمت آزمانے والی ٹیم بی ایس ایس ایس سی نے جارحانہ انداز میں کھیل کا آغاز کیا اور ریلوے ایف سی پر دباؤ بنانے میں کامیاب رہی۔ بی ایس ایس ایس سی کی جانب سے راہل کمار پسوان، نائجریائی فٹبالر لائنس ڈوڈوس اور ترتھنکر نے ایک ایک ایک گول کیا جبکہ ریلوے ایف سی کے ساگر نے واحد گول کیا۔لیگ میں پہلی مرتبہ کھیل رہی بی ایس ایس ایس سی نے مضبوط اور تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ریلوے ایف سی کی ٹیم کو 1-3 سے شکست دے کر حیران کر دیا۔
ہوڑہ ضلع کے سلین منا فٹبال اسٹیڈیم میں کلکتہ فٹبال لیگ 2021 پرئمیر ڈویژن گروپ بی میں ایرین کلب اور ٹالی گنج اگرامی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ دلچسپ میچ 0-0 سے ڈرا ہو گیا۔ دونوں ٹیموں کو ایک - ایک پوائنٹ پر اکتفا کرنا پڑا۔