شمالی 24 پرگنہ :مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور میں واقع فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے کلکتہ فٹبال لیگ کے پریمیر ڈویژن کے ایک اہم میچ میں محمڈن اسپورٹنگ اور سادھرن سمیتی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔ محمڈن اسپورٹنگ نے جارحانہ انداز میں کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم پر دباو بنانے کی کوشش کی ، کھیل کے 17 ویں ابھیجیت نے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو ایک صفر کی سبقت دلانے میں اہم رول ادا کیا۔
-
The #BlackAndWhiteBrigade secures three more points after a convincing performance against Southern Samity. 🤩
— Mohammedan SC (@MohammedanSC) August 17, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Onwards and upwards. 💪#JaanJaanMohammedan #IndianFootball #CFL2023 pic.twitter.com/nFBPaMDpdA
">The #BlackAndWhiteBrigade secures three more points after a convincing performance against Southern Samity. 🤩
— Mohammedan SC (@MohammedanSC) August 17, 2023
Onwards and upwards. 💪#JaanJaanMohammedan #IndianFootball #CFL2023 pic.twitter.com/nFBPaMDpdAThe #BlackAndWhiteBrigade secures three more points after a convincing performance against Southern Samity. 🤩
— Mohammedan SC (@MohammedanSC) August 17, 2023
Onwards and upwards. 💪#JaanJaanMohammedan #IndianFootball #CFL2023 pic.twitter.com/nFBPaMDpdA
کھیل کے 37 ویں منٹ پرڈیوڈ لال سنگا نے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو دو صفر سے آگے کردیا۔پہلے ہاف میں حریف ٹیم کوئی گول نا کر سکی۔محمڈن اسپورٹنگ 0۔2 کی برتری حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ دوسرے ہاف میں سادھرن سمیتی نے محتاط انداز میں کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوابی حملہ کیا لیکن محمڈن اسپورٹنگ کیدفاعی دیوار میں شگاف ڈالنے میں ناکام رہی۔
محمڈن اسپورٹنگ کی جانب سے جوابی حملے کئے گئے لیکن حریف کے خلاف مزید گول نہیں ہوسکا۔کھیل کے اختتام تک میچ کااسکور 0۔2 رہا۔ محمڈن اسپورٹنگ نے 0۔2 گول سے میچ جیت کر لیگ ٹیبل میں سرفہرست ٹیموں کا تعاقب جاری رکھا۔
یہ بھی پڑھیں:Mohammedan Sporting وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے ہاتھوں محمڈن اسپورٹنگ کلب کے نئے ٹینٹ کا افتتاح
محمڈن اسپورٹنگ کے کوچ مہراج الدین ووڈو نے کہاکہ ٹیم کو جیت ملنے سے خوشی ہوئی ہے لیکن ہمیں اور بڑی جیت مل سکتی تھی۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اگلے میچ میں اس سے بہتر کھیل کامظاہرہ کرنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔