ETV Bharat / state

کلکتہ فٹبال لیگ 2021: بھوانی پور ایف سی نے یونائٹیڈ ایس سی کو شکست دی - مہم کا فاتحانہ آغاز

بھوانی پور ایف سی نے 1-2 گول سے میچ جیت کر کلکتہ فٹبال لیگ 2021 میں اپنی مہم کا فاتحانہ آغاز کیا۔

بھوانی پور ایف سی نے یونائٹیڈ ایس سی کو شکست دی

author img

By

Published : Aug 20, 2021, 7:58 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے موہن بگان گراؤنڈ میں کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کے پریمیر ڈویژن گروپ بی کے ایک میچ میں یونائٹیڈ ایس سی اور بھوانی پور آیف سی کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

دونوں ٹیموں نے کھیل کی شروعات سے ہی میچ پر اپنی گرفت بنانے کےلیے جارحانہ حکمت عملی کے ساتھ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش تیز کر دی۔

کھیل کے 27 ویں منٹ پر پریتم سرکار نے گول کرکے یونائٹیڈ ایس سی کو ایک صفر کی اہم سبقت دلائی، جو پہلے ہاف کے اختتام سے دو منٹ پہلے ختم ہو گئی۔ ایک صفر سے پچھڑنے کے باوجود بھوانی پور ایف سی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور پہلے ہاف کے اختتام سے قبل 43 ویں منٹ پر دلیپ وران نے گول کر کے میچ کا اسکور 1-1 کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:کابل سے جانے والے امریکی طیارے سے گر کر افغان فٹبالر ہلاک

دوسرے ہاف میں بھی یونائٹیڈ ایس سی اور بھوانی پور ایف سی کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری رہا۔ دونوں جانب سے ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کے لئے پے در پے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

دونوں ٹیموں کی اس کوشش میں فٹبال کے شائقین کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

کھیل کے انجوری ٹائم تک یونائٹیڈ ایس سی اور بھوانی پور ایف سی کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ جاری رہا۔ کھیل کے انجوری ٹائم 90+3 ویں منٹ پر پردیپ موہن نے شاندار گول کرکے یونائٹیڈ ایس سی پر بھوانی پور ایف سی کو 1-2 کی فیصلہ کن سبقت دلائی۔ بھوانی پور ایف سی نے 1-2 گول سے میچ جیت کر کلکتہ فٹبال لیگ 2021 میں اپنی مہم کا فاتحانہ آغاز کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.