ETV Bharat / state

ایرین کے خلاف محمڈن کا پوائنٹ ضائع - میچ

کلکتہ فٹبال لیگ پریمئیر ڈویژن اے میں محمڈن اسپو رٹنگ اور ایرین کلب کے درمیان کھیلے گیے دلچسپ میچ 1۔1 گول کی برابری پرختم ہوگیا۔ لیگ کے پہلے میچ میں پوائنٹ ضائع ہونے سے شیدائیوں نے مایوسی کا اظہار کیا۔

ایرین کے خلاف محمڈن کا پوائنٹ ضائع
author img

By

Published : Aug 7, 2019, 8:26 PM IST

محمڈن اسپو رٹنگ کو ایرین کلب کے خلاف کلکتہ فٹبال لیگ پر یمئیر ڈویژن کے پہلے میچ میں ہی ڈرا کھیل کر پوائنٹ ضائع کرنا پڑا۔ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پو ائنٹ پر اکتفا کرنا پڑا۔

محمڈن گراؤنڈ میں کھیلے گیے کلکتہ فٹبال لیگ پریمئیر ڈویژن اے کے ایک اہم میچ میں میزبان محمڈن اسپو رٹنگ کا ایرین کلب سے دلچسپ مقابلہ ہوا۔

دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز میں کھیل کاآغاز کیا۔ کھیل کے 11 ویں منٹ پر کوٹی نے گول کرکے ایرین کلب کو ایک صفر کی سبقت دلا ئی لیکن اس کی یہ سبقت زیادہ دتر تک برقرار نہ رہ سکی۔

چار منٹ بعد ہی کھیل کے 14 ویں منٹ پر ارجیت نے گول کرکے محمڈن اسپو رٹنگ کو ایک ایک کی برابری پر لا کھڑ اکردیا۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کااسکور 1۔1 رہا۔

دوسر ے ہاف میں محمڈن اسپو رٹنگ نے نہایت ہی مایوس کن کار کرد گی کامظاہرہ کیا۔ میزبان ٹیم کے کھلاڑی ہوم گراؤنڈ میں ناقص کھیل کامظاہرہ کرکے شیدائیوں کو مایوس کیا۔

ایرین کلب کی ٹیم ی حملہ کیا اور گول کرنے کی کوشش کی لیکن محمڈن کی دفاعی دیوار میں شگاف ڈالنے میں ناکام رہی ۔

کھیل کے اختتام تک دونوں ٹیموں کے درمیان مزید گول کرنے کی جنگ جاری رہی مگر کسی کو کامیابی نہ ملی اور میچ 1۔1 گول سے ڈرا ہو گیا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.