ETV Bharat / state

مغربی بنگال: ممتا بنرجی کے اسمبلی حلقہ میں 30 ستمبر کو ضمنی انتخاب

انتخابات کی تشہیر کے لئے کوئی روڈ شو نہیں ہوگا۔ اسٹریٹ کارنر میٹنگ میں 50 سے زائد لوگ نہیں ہوں گے۔ گھر گھر جاکر تشہیر کے لیے امیدوار کے ساتھ صرف 5 افراد ہی ہوں گے۔

Mamta Banerjee
ممتا بنرجی
author img

By

Published : Sep 4, 2021, 5:43 PM IST

الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال میں اسمبلی ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ ممتا بنرجی کے اسمبلی حلقہ بھوانی پور میں آئندہ 30 ستمبر کو انتخابات ہوں گے۔ اس کے علاوہ شمشیر گنج اور جنگی پور اڑیسہ کے پپلی میں بھی ایک ہی دن انتخابات اور تین اکتوبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔

مغربی بنگال کی کئی اسمبلی سیٹوں پر ریاستی حکومت کی جانب سے ضمنی انتخابات کرانے کا الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا جارہا تھا۔ ممتا بنرجی چونکہ نندی گرام سے ہار چکی تھیں اس لئے ان کے لئے بھی جلد از جلد ضمنی انتخابات ہونا بہت ضروری تھا۔

آج الیکشن کمیشن کی جانب سے بنگال کے تین اسمبلی حلقوں اور اڑیسہ کے ایک اسمبلی حلقہ کے لیے ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا گیا۔

ممتا بنرجی جنوبی کولکاتا کے بھوانی پور اسمبلی حلقہ سے انتخاب لڑیں گی۔ اس سیٹ پر ترنمول کانگریس کے شوبھن دیب چٹرجی کو جیت ملی تھی لیکن نندی گرام میں ہار جانے کی وجہ سے ممتا بنرجی کے لیے انہوں نے یہ سیٹ چھوڑ دی تھی۔ آئندہ 30 ستمبر کو بھوانی پور اسمبلی حلقہ کے ساتھ ساتھ شمشیر گنج اور جنگی پور میں بھی ضمنی انتخابات ہوں گے۔ آئندہ تین اکتوبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: سیاست کو خدمت کا ذریعہ بنائیں: ممتا بنرجی

ریاست میں کوورنا وبا کی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد ہی الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال میں ضمنی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 13 ستمبر ہے۔ 14 ستمبر خو پرچہ نامزدگی کی جانچ ہوگی۔ 16 ستمبر تک پرچہ نامزدگی واپس لی جا سکے گی۔ پانچ اکتوبر تک تمام انتخابی سرگرمیاں بند کرنی پڑے گی۔ پرچہ نامزدگی داخل کرتے وقت کسی طرح کی ریلی نہیں ہوگی۔ ریٹرننگ افسر کے دفتر کے سو میٹر کی حد میں تین سے زیادہ گاڑیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔ انتخابات کی تشہر کے لئے داخلی جگہوں پر 30 فیصد اور کھلی جگہوں پر 50 فیصد ہی لوگوں کے ساتھ رکھنے کی اجازت ہوگی۔ ریاستی و قومی پارٹیاں 20 سے زیادہ اسٹار کمپینر نہیں ہوں گے۔کوئی روڈ شو نہیں ہوگا۔ اسٹریٹ کارنر میٹنگ میں 50 سے زائد لوگ نہیں ہوں گے۔ گھر گھر جاکر تشہیر کے لیے امیدوار کے ساتھ صرف 5 افراد ہوں گے۔ انتخابات کی سرگرمیوں میں ملوث تمام افراد کے لیے ویکسین کے دونوں ڈوز لازمی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.