کولکاتا: مغربی بنگال میں مویشی اسمگلنگ معاملے کی جانچ جاری ہے۔اس معاملے میں ترنمول کانگریس کے ہیوی ویٹ رہنما سمیت کئی لوگوں کی گرفتاری عمل میں آچکی ہے۔ اسی درمیان انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے مویشی اسمگلنگ معاملے میں چارج شیٹ پیش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مویشی اسمگلنگ معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے پیش کی گئی چارج شیٹ میں مبینہ طور پر بی ایس ایف کا نام لیا گیا ہے۔ سنٹرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے بارڈر گارڈ فورس(بی ایس ایف) کے ایک چند اہلکاروں پر مویشی کی اسمگلنگ کے معاملے میں ملوث لوگوں کی مدد کا براہ راست الزام لگایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Teachers Recruitment Scam سی بی آئی نے پرائمری ٹیچر بھرتی بدعنوانی کیس کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی
ای ڈی کی طرف سے پیش کی گئی چارج شیٹ میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ مویشی کے اسمگلروں کے ساتھ مبینہ طور پر بی ایس ایف کے اعلیٰ افسران کی ملی بھگت تھی۔ چارج شیٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ کو عملی طور پر رات گیارہ بجے سے صبح تین بجے تک کھول دیا گیا تھا تاکہ مویشیوں کی اسمگلنگ آسانی سے کی جاسکے۔ چارج شیٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ بی ایس ایف کے کچھ اہلکار مویشیوں کی اسمگلنگ کے کئی سرغنوں جیسے عبداللطیف، انعام الحق کے رابطے میں تھے۔ یہاں تک کہ بی ایس ایف کے کئی اعلیٰ افسران کا اسمگلروں اور مویشیوں کے تاجروں سے براہ راست رابطہ تھا۔ ای ڈی نے چارج شیٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ وہ کبھی کبھار ملاقات کرتے تھے۔