کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں برطانیہ کی حکومت نے گزشتہ روز کولکاتا میں آرمسٹیس ڈے کے طور پر یادگاری تقریب منائی۔ اس تقریب میں برطانوی قونصل کے ساتھ ساتھ سیاحوں نے بھی شرکت کیBritish Govt Celebrate Memorable Day In Kolkata On Sunday
یہ دن عام طور پر آرمسٹیس ڈے کے نام سے جانا جاتا ہے، یادگاری دن 11 نومبر 1918 کو صبح 11 بجے پہلی جنگ عظیم کو ختم کرنے والے امن معاہدے پر دستخط کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ یہ ان لوگوں کو یاد کرنے اور ان کی عزت واحترام کرنے کا دن ہے جنہوں نے خدمت کی ہے اور ابھی بھی خدمت کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Hazarduari Palace ہزاردواری پیلس کے احاطے میں داخل ہونے پر اب قیمت ادا کرنی پڑے گی
یہ ہر سال نومبر مہینے کے دوسرے اتوار کو صبح 11 بجے منعقدکیاجاتا ہے۔ اس موقع پر جنگ میں مارے جانے والوں کی یاد میں صبح 11 بجے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی جاتی ہے۔
ہر سال کی طرح، برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن کولکتہ نے اتوار کے روز میدان میں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک یادگاری تقریب کا اہتمام کیا۔British Govt Celebrate Memorable Day In Kolkata On Sunday