ETV Bharat / state

برینڈن میکلم کولکاتا نائٹ رائڈرز کے نئے کوچ - کولکاتا نا ئٹ رائڈرس

نیوزی لینڈ کے عظیم کرکٹرز میں سے ایک برینڈن میکلم کو شاہ رخ خان کی ملکیت والی ٹیم کولکاتا نائٹ رائڈرز کا اگلے سیزن کے لیے ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا۔

برنڈن میکلم کولکاتا نا ئٹ رائڈرس کے نئے کوچ
author img

By

Published : Aug 15, 2019, 11:14 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 3:28 AM IST

کولکاتا نائٹ رائڈرز نے نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میکلم کو آ ئی پی ایل کے نئے سیزن کے لیے ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

موصولہ اطلا ع کے مطابق نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میکلم اس سے قبل 2008 سے 2010 کے درمیان کولکاتا نائٹ رائڈرز کی جانب سے آئی پی ایل میں کھیل چکے ہیں۔

اس کے علاوہ اسٹار بلے باز اور وکٹ کیپر برینڈن میکلم کریبین پریمئیر لیگ میں 2016 سے 2018 کے درمیان بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کی ملکیت والی ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میکلم نے کہا کہ کے کے آ ر کا ہیڈ کوچ بننا فخر کی بات ہے۔ میں آ ئی پی ایل اور سی پی ایل دونوں میں ایک ہی ٹیم سے جڑا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہی فرنچائزی کی الگ الگ ٹیموں سے منسلک ہونے سے ایک فائدہ ہے کہ ہمیں مضبوط اور متوازن ٹیم تشکیل دینے میں زیادہ پر یشانی نہیں ہوگی۔

برینڈن میکلم نے کہا کہ کوچنگ کے عہدے پر کام کرنا میرے لیے پہلا اور انوکھا تجربہ ہوگا۔ میں اس سے لطف اندوز ہونا چا ہتا ہوں۔ میں اس شعبے میں بھی کامیا ب ہونا چاہتا ہوں۔

واضح رہے کہ برینڈن میکلم 2015 میں کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹا ئرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں۔ ریٹائرمنٹ کے بعد وہ مختلف ممالک میں کرکٹ کے مختصر فارمیٹ میں کھیلتے ہیں۔

غور طلب ہے کہ کولکاتا نائٹ رائڈرس کی ٹیم گزشتہ آ ئی پی ایل میں پانچویں پوزیشن پر رہی تھی ۔اس کے علاوہ کے کے آ ر کی ٹیم اب تک 2012 اور 2014 میں آ ئی پی ایل ٹرافی جیت چکی ہے۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 3:28 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.