ETV Bharat / state

A Man Killed in BSF Firing: بھارت بنگلہ دیش سرحد پر بی ایس ایف کی فائرنگ میں ایک شخص ہلاک - بنگال اردو نیوز

ضلع مرشدآباد کے ساگر پاڑہ علاقے میں بھارت۔بنگلہ دیش سرحد کے قریب بی ایس ایف نے دراندازی کے شبہ میں ایک مقامی نوجوان پر فائرنگ کردی جس میں اس شخص کی موت ہوگئی۔ Border Security Force Firing One Persons Killed at India Bangladesh border

Border Security Force Firing One Persons Killed
بھارت بنگلہ دیش سرحد پر بی ایس ایف کی فائرنگ میں ایک شخص ہلاک
author img

By

Published : Jun 5, 2022, 7:20 PM IST

مغربی بنگال کے ضلع مرشدآباد علاقے میں بھارت۔بنگلہ دیش سرحد India Bangladesh border پر بی ایس ایف Border Security Force نے فینسی ڈِیل سیرپ اسمگلنگ کرنے کے شبہ میں ایک مقامی نوجوان پر فائرنگ کردی جس میں اس کی موقع پر ہی اس نوجوان کی موت ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب آج راہل منڈل نام کا ایک مقامی نوجوان سرحد کے قریب کھیت میں پاٹ اکھٹا کر رہا تھا اسی وقت بی ایس ایف کے 141 بٹالین کے جوان گشت پر تھے۔

بی ایس ایف کے 141 بٹالین کے جوانوں نے سرحد کے قریب سرگرمیوں پر قابو پانے کے لیے فائرنگ کر دی جس میں ایک مقامی نوجوان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اس واقعے کے بعد مقامی باشندوں نے ساگر پاڑہ علاقے میں بی ایس ایف کا محاصرہ کیا اور احتجاج کرتے ہوئے قصورواروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ مقتول راہل منڈل کے بڑے بھائی نے کہا کہ راہل روزانہ کی طرح آج بھی کھیت میں پاٹ اکھٹا کرنے کے لیے گیا تھا۔ لیکن ڈیڑھ دو گھنٹوں کے بعد اس کی موت کی اطلاع موصول ہوئی۔

مزید پڑھیں: Madhyamik Student Commited Suicide: تشفی بخش رزلٹ نہ آنے پر طالبہ نے خودکشی کی

مقتول کے والد کا کہنا ہے کہ سرحد کے قریب گاؤں میں رہنے والے لوگوں کو مشکوک نظروں سے دیکھا جاتا ہے۔ راہل کی موت بھی اسی کا نتیجہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ بی ایس ایف کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.