مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے مائنک چاک تھانہ علاقے میں دیسی بم پھٹنے سے دو مقامی افراد کی موت ہو گئی جبکہ دیگر دو افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ مائنک چک تھانہ علاقے میں دھماکے کے سبب کشیدگی پھیل گئی.مقامی باشندوں میں دہشت کا ماحول ہے۔ Bomb Blast in Malda
ذرائع کے مطابق مائنک چک میں واقع آم بگان میں دھماکے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیجنے کا انتظام کیا۔ پولیس نے پورے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ مرنے والوں کی شناخت فیروز شیخ اور شفیق الاسلام کے طور پر ہوئی ہے۔
اس واقعے میں مزید دو لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے. ان دونوں کی شناخت نہیں ہو پائی ہے. زخمیوں کو مالدہ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے. پولیس کا کہنا ہے کہ آم بگان میں دیسی بم پھٹنے کے واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے اور یہ پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ وہاں بم کیسے آیا.
دوسری طرف مائنک چک تھانے علاقے میں ہی ترنمول کانگریس کے دو گروپوں میں تصادم میں چار افراد زخمی ہوگئے. زخمیوں کو ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ترنمول کانگریس کے رہنما اور وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ قصورواروں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ بی جے پی کے ریاستی صدر سوکنتا مجمدار نے کہا کہ مالدہ اور اس کے اطراف کے اضلاع میں بم بنانے کے دوران دھماکے کے واقعے رونما ہونا عام بات ہے۔
Bomb Blast in Malda: مالدہ میں بم پھٹنے سے دو افراد ہلاک، دیگر دو زخمی - بم بنانے کے دوران دھماکے کے واقعے
مالدہ ضلع کے مائنک چاک تھانہ علاقے میں دیسی بم پھٹنے سے دو افراد کی موت ہو گئی جبکہ دیگر دو افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے. اس واقعے سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ Bomb Blast in Malda