موصولہ اطلاع کے مطابق بیربھوم کے لابھ پور میں پولیس کیمپ کے قریب واقع ہیلتھ سینٹر میں دھماکہ ہونے سے ہیلتھ سینٹر کے ساتھ ساتھ آس پاس کے گھروں کے چھت اڑ گیے ۔ بم دھماکے سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔
پولیس جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں شدت تھی جس کی وجہ سے ہیلتھ سینٹر کے ساتھ ساتھ آ س پا س کے گھروں کے چھت اڑ گیے۔
پولیس کے مطابق ہیلتھ سینٹر کے کسی روم میں بم چھپاکر رکھا ہوا تھا۔ دھماکے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔ تفتیش جاری ہے ۔ قیاس جارہا ہے کہ شرپسند گروہ بند ہیلتھ سینٹر میں آتشزی مادہ چھپا کر رکھا ہواہوگا۔
پولیس کے مطابق 2017 میں سے قبل یہ پولیس کیمپ تھا ۔2017 میں ہوئے بم دھماکے کے بعد پولیس کیمپ کو ہیلتھ سینٹرمیں تبدیل کر دیا گیا تھا۔چند عرصے سے ہیلتھ سینٹر بند پڑا تھا۔