ETV Bharat / state

Muslim Youth Killed in Kolkata: کولکاتا میں مسلم نوجوان کی لاش برآمد، لنچنگ کا شبہ

کولکاتا پولیس نے آج صبح نارکل ڈانگہ کے کینل ایسٹ روڈ سے ایک مسلم نوجوان کی لاش برآمد کی Muslim Youth Killed in Kolkata ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں دو لوگوں کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔

کولکاتا میں مسلم نوجوان کی لاش برآمد، لنچنگ کا شبہ

author img

By

Published : Apr 9, 2022, 11:00 PM IST

کولکاتا شہر کے نارکل ڈانگہ سے آج صبح ایک مسلم نوجوان کی لاش برآمد Muslim Youth Killed in Kolkata ہوئی ہے۔ مقتول کے جسم پر متعدد چوٹ نشانات پائے گئے ہیں۔ پولس نے اس سلسلے میں تین لوگوں کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہے، تاہم مقتول شمیم کی ماں نے اس معاملے میں نارکل ڈانگہ تھانہ میں تحریری شکایت درج کرائی ہے۔ اس معاملے میں مقتول شمیم شیخ کی ماں کا دعوی ہے کہ صبح ان کے پاس ایک کال آیا تھا اور جس نے کال کیا تھا اس کا کہنا تھا کہ شمیم نے اس کا بٹوا اور موبائل فون چوری کیا ہے۔

اس کے بعد شمیم کی تلاش کی گئی لیکن شمیم نہیں ملا بلکہ کچھ دیر بعد شمیم کی لاش راستے سے برآمد ہوئی۔ شمیم کی ماں کے موبائل فون کی مدد سے پولس نے دیپک داس نام کے ایک شخص کو بیلیگھاٹا سے گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزم دیپک داس کے پاس سے ایک موبائل فون برآمد ہوا ہے جس فون سے مقتول کی ماں کو فون کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں بعض افراد نے شمیم کی ماب لنچنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.