ETV Bharat / state

Clash between Two Groups of TMC: ترنمول کانگریس کے دو گروپز میں خونی جھڑپ - بنگال میں دو گروپوں میں جھڑپ

مالدہ ضلع کے انگریز بازار تھانہ کے تحت بالوٹولہ گاؤں میں ترنمول کانگریس کے دو گروپوں میں خونی جھڑپوں میں متعدد گھروں میں تور پھوڑ کی گئی اور رہنماؤں کے مکانات پر بموں سے حملہ کیا گیا۔ Clash between Two Groups of Trinamool Congress

ترنمول کانگریس کے دو گروپز میں خونی جھڑپ

author img

By

Published : May 29, 2022, 10:14 PM IST

ترنمول کانگریس کے دو گروپوں میں خونی جھڑپوں کے سبب علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔ علاقے میں آر اے ایف کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پنچایت سمیتی کے رکن شیخ سیف الدین منڈل اور شیخ ناصر حسین کے حامیوں کے درمیان گاؤں پر قبضے کو لے کر ایک دوسرے پر بم اور بندوقوں سے حملہ کر دیا۔Clash between Two Groups of Trinamool Congress

اس دوران دونوں حریفوں کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپ کے دوران 16 گھروں میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ ترنمول کانگریس کے حامیوں نے اپنی پارٹی کے دفتر اور رہنماؤں کے مکان پر بموں سے حملہ کیا۔پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔ زخمیوں کو مالدہ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ایک شخص کی حالات نازک بتائی جاتی ہے۔

پولیس نے کہا کہ اس معاملے میں کل 35 لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔دوسری طرف مائنک چک کی رکن اسمبلی سابتری مترا نے کہا کہ شیخ سیف الدین منڈل اور شیخ ناصر علی کے درمیان کا معاملہ ہے اس سے ترنمول کانگریس کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.