مغربی بنگال کے ضلع سلی گوڑی میں واقع شمالی بنگال میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں زیر علاج بلیک فنگس سے متاثرہ ایک مریضہ ہسپتال سے لاپتہ ہوگئی، جس کے بعد میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔
اس تعلق سے ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مریضہ مرشدآباد ضلع کے سوتی تھانہ علاقے کی رہنے والی ہے اسے چند روز قبل کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے سبب ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
مریضہ میں بدھ کے روز بلیک فنگس کی تصدیق ہونے کے بعد مریضہ کو اسپیشل وارڈ میں منتقل کیا گیا جس کے بعد آج صبح وہ اپنے وارڈ سے غائب پائی گئی۔
شمالی بنگال میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مقامی تھانے میں مریضہ کے لاپتہ ہونے کی شکایت درج کرائی گئی ہے، ڈیوٹی پر تعینات ملازمین سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے، اس کے لئے تفتیشی ٹیم کی بھی تشکیل دی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے، ڈیوٹی پر تعینات ملازمین سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے، وہیں سی سی ٹی وی فوٹیج کی بھی جانچ کی جارہی ہے، لاپتہ مریضہ کے رشتہ داروں سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے، پولیس کو شبہ ہے کہ مریضہ ذہنی طور سے پریشان تھیں۔
بلیک فنگس سے متاثرہ مریضہ ہسپتال سے لاپتہ - ہسپتال میں زیر علاج بلیک فنگس سے متاثر ایک مریضہ لاپتہ
سلی گوڑی میں واقع شمالی بنگال میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں زیر علاج بلیک فنگس سے متاثرہ ایک مریضہ لاپتہ ہوگئی جس کے بعد ہسپتال میں افراتفری کا ماحول ہے۔