مغربی بنگال بھارتیہ جنتاپارٹی کے جنرل سکریٹری راہل سنہا نے کہاکہ 21 دنوں کے لاک ڈاؤن کے سبب بیرون ریاستوں میں پھنسے بنگال کے لوگوں کو کسی بھی قیمت پر کولکاتا واپس لایا جائے۔
انہوں نے وزیراعلیٰ ممتابنرجی کو کھلا خط لکھ کر بیرون ریاستوں میں کام کرنے والے بنگال کے لوگوں کو ریاست لا نے کے مطالبہ کیا ہے۔اس وقت ملک اور ریاست سنگین صورتحال سے دوچار ہے۔
بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ سنگین صورتحال میں سیاست کسی بھی قیمت پر جائز نہیں ہے۔ جو بنگال میں رہتے ہیں۔ ان کی دیکھ بھال کے لئے تمام لوگ یہاں موجود ہیں۔ لیکن جو بیرون ریاستوں میں رہتے ہیں وہ بہت ہی برے حال میں ہیں۔
راہل سنہا کاکہنا ہے کہ بیرون ریاستوں میں رہنے والے لوگ بہت ہی مشکل سے گزارا کر رہے ہیں۔ انہیں کئی پریشانیوں کا سامنا ہے۔ ان حالات میں بنگال کے مزدور کیا کریں گے کیا نہیں وہ خود الجھن میں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ میں سیاسی رہنما نہیں بلکہ ایک عام شہری کی حیثیت سے وزیر اعلیٰ کو خط لکھ کر مزدوروں کو واپس لانے کا مطالبہ کررہا ہوں ۔اس لڑائی میں ہم سب ایک ہیں ۔
بی جے پی کے رہنما کاکہنا ہے کہ راشن تقسیم کے دوران بھید بھاؤ کی خبریں آرہی ہیں۔ وزیراعلیٰ کو اس ضمن میں بلاتفریق سختی سے کام کرنے کی ہدایت دینے کی ضرورت ہے۔