ETV Bharat / state

بی جے پی کا تصادم کے خلاف تحریک چلانے کا منصوبہ

author img

By

Published : Jun 17, 2021, 10:43 AM IST

بی جے پی نے مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں جاری سیاسی تصادم کے خلاف تحریک چلانے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

بی جے پی کا تصادم کے خلاف تحریک چلانے کا منصوبہ
بی جے پی کا تصادم کے خلاف تحریک چلانے کا منصوبہ

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج کے بعد سے مختلف اضلاع میں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان تصادم کا سلسلہ جاری ہے، جس میں متعدد افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ سینکڑوں لوگ زخمی ہیں۔

ریاست کے مختلف اضلاع سے آئے دن سیاسی جماعتوں کے پارٹی دفاتر میں توڑ پھوڑ کی اطلاع موصول ہوتی رہتی ہے اور حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی دونوں ایک دوسرے پر سیاسی تصادم کا الزام عائد کرتے رہتے ہیں۔

اس کے پیش نظر بی جے پی مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں جاری سیاسی تصادم کے خلاف بڑے پیمانے پر تحریک چلانے کا منصوبہ بنارہی ہے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد سے جاری سیاسی تصادم پر قابو پانے کے لئے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 23 جون کو مختلف اضلاع میں جاری سیاسی تصادم کے خلاف کورونا گائڈ لائنس کے تحت تحریک چلانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، ریاست کے تمام اضلاع میں یہ تحریک چلائی جائے گی۔

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے بتایا کہ اس تحریک میں پارٹی کے تمام اعلیٰ رہنما اور کارکنان شامل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کی حکومت ریاست میں جاری سیاسی تصادم کو روکنے میں زیادہ سنجیدہ نہیں ہے، اسی وجہ سے اب تک کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔

بی جے پی کے رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ اسمبلی انتخابات ختم ہو چکے ہیں۔ اب سیاسی انتقام کے تحت بی جے پی کے کارکنان کو ہدف بنانا درست نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.